دعوتِ  اسلامی کے زیر اہتمام 29 نومبر 2021ء کو ڈی جی خان میں زون سطح پر مدنی مشورہ ہوا جس میں زون سطح تک کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کام کرنے، رسالہ کارکردگی میں اضافہ کرنے،حسنِ اخلاق اپنانے پر مدنی پھول دیئےاورتقرریاں مکمل کرنے،ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں مکتبۃ المدینہ کا اسٹال لگانے،مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنیں) و گھر مدرسۃ المدینہ بڑھانے اور سافٹ وئیر میں رسالہ کارکردگی انٹری کرنے کے اہداف دیئے۔ آخر میں حوصلہ افزائی کے لئے تحائف بھی پیش کئے۔

٭علاوہ ازیں عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے شعبہ محبتیں بڑھاؤ کے تحت ایک حلقہ لگایا جس میں جو اسلامی بہنیں پہلے دینی کام کرتی تھیں مگر اب نہیں کرتیں ان سے ملاقات و انفرادی کوشش کرتے ہوئے ان کی رضا مندی کے ساتھ انہیں ذمہ داریاں دی اور حوصلہ افزائی کے لئے تحائف دیئے۔