دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی ساؤتھ زون 1 گلشن اقبال کابینہ  کی ڈویژن بہادر آباد اور ڈالمیا میں ’’آئیے دینی کام سیکھیں ‘‘کورس کاانعقاد ہوا جن میں 101اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ دیکھنے کےحوالےسےمتعلق مدنی پھول دئیے ۔ روزانہ کے دینی کام کرنےکےحوالےسےتربیت کی اور شعبہ رابطہ شخصیات کا تعارف پیش کرتےہوئےشخصیات اسلامی بہنوں میں دینی کام کرنے کے آسان طریقے بتائے۔اس کےعلاوہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے فلاحی کاموں کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔ مزید اسلامی بہنوں سے سوالات جوابات کا سلسلہ ہوا ۔اس موقع پر اسلامی بہنوں نے دینی کاموں کےلئےوقت دینے کی نیتیں بھی پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب و روز  للبنات کے تحت کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ میں گزشتہ مہینوں کی طرح ماہِ اگست2021ء میں بھی دینی کاموں کا سلسلہ جاری رہا اور مختلف شعبہ جات کے تحت ہونے والی دینی خدمات تحریری صورت میں شب وروز کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کی گئیں جن کی تفصیل درج ذیل ہے:

کابینہ نگران کی طرف سےملنےوالی مدنی خبروں کی تعداد:6

ڈویژن نگران کی طرف سےملنےوالی مدنی خبروں کی تعداد: 3

شعبہ علاقائی دورہ للبنات مدنی خبروں کی تعداد:6

شعبہ تعلیم للبنات کی مدنی خبروں کی تعداد:6

شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کی مدنی خبروں کی تعداد:2

شعبہ شارٹ کورسز کی مدنی خبر :1

شعبہ رابطہ برائےشخصیات کی مدنی خبر :1

شعبہ خصوصی اسلامی بہنوں کی مدنی خبر :1

شعبہ اصلاح اعمال للبنات کی مدنی خبروں کی تعداد: 10

شعبہ کفن دفن کی مدنی خبروں کی تعداد: 3

شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی مدنی خبروں کی تعداد: 6

شعبہ شب وروز کی مدنی خبر :1

شعبہ ڈونیشن بکس کی مدنی خبروں کی تعداد:3

فنانس ڈپارٹمنٹ کی مدنی خبروں کی تعداد: 4

سنتوں بھرےاجتماع کی مدنی خبر :1

ماہانہ ڈویژن دینی حلقوں کی مدنی خبروں کی تعداد: 4


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام کراچی ایسٹ زون 2 گلستان جوہر کابینہ کراچی اور کوئٹہ زون   میں ماہانہ مدنی مشوروں کاانعقادہواجن میں کابینہ تاعلاقائی نگران مع مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہنوں نے’’ مبلغہ ہر جگہ مبلغہ ہوتی ہے‘‘ کے موضوع پر بیانات کئےاورکامیاب مبلغہ کے اوصاف بیان کئے۔ انہوں نے مکتبۃالمدینہ للبنات کے شعبے کو مضبوط بنانے کے طریقے بتاتے ہوئے اسلامی بہنوں کی طرف سے کئےجانےوالےسوالات کے جوابات بھی دیئے۔

زون نگران اسلامی بہنوں نے ربیع الاول میں ہونےوالےاجتماعات کے نکات سمجھائےاور آقا کریم ﷺ کو ثواب کا تحفہ پیش کرنے کے لئےخوب تقسیم رسائل کرنےکاذہن دیا ۔ محافلِ نعت منعقد کرنے ، جھنڈے لگوانے اور چراغاں کرنے/کروانے کے اہداف دیئے ۔آخر میں وقت پر شیڈول کارکردگی جمع کروانے پر حوصلہ افزائی بھی کی ۔


کراچی ریجن میں  اسلامی بہنوں کے ہونےوالےدینی کاموں کا اجمالی جائزہ درج ذیل ہے :

انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 720

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 17 ہزار93

روزانہ امیر اہل سنت دامت بر کا تہم العالیہ کا بیان /مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 21ہزار508

اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی تعداد : 1ہزار632

ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 19 ہزار981

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد : 2ہزار163

ان میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 69 ہزار245

ہفتہ وار علاقائی دورہ میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 5ہزار823

ہفتہ وار رسالے کامطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 57 ہزار296

تقسیم کئے گئے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 11ہزار516

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 18ہزار649


دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی زون ایسٹ 2  میں زون سطح پر مدنی مشورےکاانعقاد ہواجس میں زون و کابینہ نگران اور زون مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے ’’مبلغہ کو ہر جگہ مبلغہ ہونا چاہئے‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور اس حوالے سے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کی مزید ربیع الاول میں ہونےوالے اجتماع محفل نعت کے مدنی پھول دئیے اور ان اجتماعات میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کو تقسیم رسائل کرنےکاذہن بھی دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کوئٹہ زون میں ماہ اگست ء 2021 میں ہونے والے اسلامی بہنوں کےدینی کاموں  کی کارکردگی درج ذیل ہے :

انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونیوالی اسلامی بہنوں کی تعداد : 19

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 103

امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کا بیان / مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:23

اسلامی بہنوں کے مدرسۃالمدینہ کی تعداد: 26

مدرسۃ المدینہ میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 250

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد:27

اِن میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:389

ہفتہ وار علاقائی دورے میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:56

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والے اسلامی بہنوں کی تعداد:307

وصول ہونے والےنیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 127


٭دعوت اسلامی کے شارٹ کورس کےتحت لانڈھی کابینہ کورنگی ساڑھے 3 میں ہونےوالے کورس بنام’’آئے دینی کام سیکھیں‘‘ میں تربیتی سیشن کاانعقادہواجس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو کورس کے متعلق مدنی پھول دیئے۔

٭دعوت اسلامی کے تحت کراچی ساؤتھ زون 2 کابینہ کھارادر میں کابینہ سطح پر مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے کابینہ مشاورت اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا۔کارکردگی میں بہتری لانے کے مدنی پھول پیش کرتے ہوئے ہر ذیلی حلقے میں بلڈنگ ذمہ دار بنانے اور اس کے کام کے بارے میں تربیت ہوئی۔ نرمی اور حکمت عملی کے ساتھ دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔

٭دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت رنچھوڑ لائن کابینہ کی ڈویژن گارڈن میں قائم ایک نجی اسکول میں فرض علوم سکھانے کے حوالے سے ایک نشست کا انعقاد کیا گیاجس میں ٹیچرز اور طالبات کو غسل و نماز کے حوالے سے شرعی مسائل سکھائے گئے۔ طالبات نے دلچسپی اور مزید سیکھنے کا اظہار کیا۔ آخر میں پرنسپل نے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دوبارہ آنے کی دعوت پیش کی۔

٭دعوت اسلامی کے تحت گلشن اقبال کابینہ کی ڈویژن بہادر آباد میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ نگران، کابینہ مشاورتوں اور ڈویژن نگران مع مشاورتوں نے شرکت کی ۔کابینہ نگران اسلامی بہن نے مختلف شعبہ جات پر کلام کیا اور’’ کامیاب مبلغہ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور بتایا کہ ماہِ ستمبر میں تقسیم کاری ہوتی ہے لہٰذا ڈویژن ذمہ دار پہلے سے ہی تقسیم کاری کے فوائد اور تقرری کے حوالے سے فارم تیار کر لیں۔

٭دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت کراچی ساؤتھ زون 1 رنچھوڑ لائن کابینہ میں مدنی مشورےکا سلسلہ ہوا جس میں شعبہ تعلیم کی ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کے حوالے سے نکات سمجھائے اور علاقہ گارڈن میں علاقائی سطح پر تقرریاں مکمل کیں۔

٭دعوت اسلامی کے تحت بھینس کالونی ڈویژن میں قائم جامعۃ المدینہ گرلز میں کابینہ سطح پر ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ڈویژن نگران، ڈویژن مشاورتیں، کابینہ نگران اور کابینہ مشاورتوں سمیت 20 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ نگران اسلامی نے اسلامی بہنوں کے درمیان ’’ایک مبلغہ کو کیسا ہونا چاہیے‘‘ کےموضوع پر بیان کیا۔ اس کےعلاوہ جن علاقوں میں سنتوں بھرا اجتماع اور دینی کام نہیں ہورہے وہاں سنتوں بھرے اجتماع کا آغاز کرنے اور دینی کام کرنے کا 3 ماہ کا ہدف دیا ۔

٭ گلشن کابینہ کے ڈویژن بہادر آباد میں دو ڈویژن ڈالمیاں اوربہادر آباد کا دینی کام کورس کاانعقادہواجس میں 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔زون مشاورت شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن غسل میت دینےاور کفن پہنانے کا عملی طریقہ سکھایا ۔

٭دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت کراچی ایسٹ زون 1 زون سطح ذمہ دار اور لانڈھی کابینہ میں کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے مختلف شخصیات خواتین کو نیکی کی دعوت دی جس میں لیڈی ڈاکٹرز کو ’’یوم تحفظ ختمِ نبوت‘‘کے سلسلے میں ہونے والے سیشن میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ کے زیر اہتمام فیصل آباد ریجن میں ماہ اگست 2021ء میں ہونے والے دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی درج ذیل ہے:

انفرادی طور پر ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروانےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد: 150

آن لائن بکنگ ہونےوالےماہنامہ فیضان مدینہ کی تعداد : 9

اس ماہ میں ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروانے کی نیتیں کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد: 42


قراٰن وسنت کی ترویج و اشاعت کے لئے دعوتِ اسلامی کُتب و رسائل شائع کرتی ہے اور شائع شدہ کتب و رسائل کو عوام وخواص تک پہنچانے کے لئے تقسیم رسائل(Distribution Of Booklet) کا سلسلہ کیا جاتا ہے۔ اسی سلسلے میں اگست 2021ء کو بھی رسائل تقسیم کئے گئے جن کی کارکردگی ملاحظہ فرمائیے:

شعبہ تعلیم کے ذریعے تقسیم کئے گئے رسائل کی تعداد : 72

شعبہ تعلیم کے ذریعے تقسیم کی گیں کتب کی تعداد: 22

شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذریعے تقسیم کئے گئے رسائل کی تعداد: 84

شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذریعے تقسیم کی گیں کتب کی تعداد :2

شعبہ علاقائی دورہ کے ذریعے تقسیم کئے گئے رسائل کی تعداد: 1ہزار169

شعبہ علاقائی دورہ کے ذریعے تقسیم کی گیں کتب کی تعداد :80

شعبہ محفل نعت کے ذریعے کئے گئے تقسیم رسائل کی تعداد :1ہزار847

سنتوں بھرے اجتماعات کے ذریعے تقسیم کئے گئے رسائل کی تعداد: 2ہزار91

سنتوں بھرے اجتماعات کے ذریعے تقسیم کی گئی کتب کی تعداد :43

شعبہ کفن دفن کے ذریعے کئے گئے تقسیم رسائل کی تعداد:2ہزار515

شعبہ کفن دفن کے ذریعے تقسیم کی گیں کتب کی تعداد: 123


دعوتِ اسلامی کے تحت میانوالی زون کی میانوالی کابینہ میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں  کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے ’’مبلغ ہر جگہ مبلغ ہوتا ہے‘‘ کےموضوع پر بیان کیا۔

دینی کام کو مضبوط بنانے کا ذہن دیااور ہر ڈویژن میں مبلغہ کی تعداد کو بڑھانے کی ترغیب دلائی۔اس کےعلاوہ ذمہ داراسلامی بہنوں کی تربیت کرنےکے لئے مدنی پھول دیئےاور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں تعداد کو بڑھانے کا ذہن دیا نیز ذمہ داران کی تقرری بھی ہوئی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن میں ریجن نگران اسلامی بہن نے زون نگران اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ لیا۔

اس مدنی مشورے میں ماہ ربیع الاول کے مدنی پھول سمجھائے اور ماہ ربیع الاول میں دینے والی کارکردگیوں پر کلام ہوا۔ کارکردگی فارم بھی سمجھائے ۔اس کےعلاوہ زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں کو جلد از جلد ماہ ربیع الاول کے نکات ذیلی سطح تک سمجھانے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت سیالکوٹ زون جامعۃالمدینہ گرلزپاک پورہ میں ماہانہ مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں زون مشاورت ،کابینہ نگران و ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے ’’مبلغہ کو کیسا ہونا چاہیے‘‘ کےموضوع پر ترغیبی بیان کیااورماہ ربیع الاول کے نکات سمجھائے۔مختلف شعبہ جات سےملنےوالےکارکردگی شیڈول کی تکمیلی کیفیت کا جائزہ لیا نیز بہتر کارکردگی پر اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی اور تقسیمِ رسائل کرنے کا ذہن بھی دیاجس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔