دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 4 دسمبر 2021ء کو جھنگ زون، لالیاں کابینہ ڈویژن لالیاں میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں کابینہ مشاورت،
ڈویژن و علاقہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار رسالہ
کارکردگی بڑھانے کی ترغیب دلائی گئی اور تمام اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماعات میں پابندی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی گئی ۔ مزید کوشش کر کے نئے حلقوں میں دینی کام شروع
کروانے کا ذہن دیا گیا اور وقت پر ماہانہ
کارکردگی دینے کی ترغیب دلائی گئی ۔
٭دوسری
طرف دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 2 دسمبر 2021ء کو فیصل آباد ریجن جھنگ کابینہ ڈویژن بیگ کالونی اور بنگہ حیات کے ذیلی حلقہ نگاہ مرشد میں محافلِ
نعت کا انعقاد ہواجن میں رکن زون شعبہ
علاقائی دورہ کی ذمہ دار اور عوام اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
رکن زون اور کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرے بیانات کئے، بیان میں اسلامی بہنوں کو نیک کام کرنے، درود شریف پڑھنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت
کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔