دعوتِ  اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں نوابشاہ کابینہ میں قائم گورنمنٹ ہائی سیکنڈری اسکول میں سیکھنے سکھانے کے حلقہ کا انعقاد ہوا جس میں ٹیچر ز و طالبات نے شرکت کی ۔

عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے دینی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو نماز کیا اہمیت،نماز کے فضائل،اللہ کی پیاریوں کی نماز کے بارے میں بتایانیز نماز نہ پڑھنے کی وعیدیں بتاکر پابندی سے نماز پڑھنے کا ذہن دیا اور ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے ، فیضانِ نماز کورس کرنےکی ترغیب دلائی۔


دعوتِ  اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں حیدرآباد زون نوابشاہ میں زون سطح پر مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں مختلف کابینہ مثلاً نوشہرو فیروز،مہراب پور،ٹنڈو آدم،شہداد پور اورخیبر کی ڈویژن تا زون سطح تک کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے دینی کام میں آنے والے مسائل کے حل بتائے۔ ای- رسید اکاؤنٹ بنانےکی ترغیب دی اور ادارتی شعبے والوں کے ساتھ خوشگوار فضا قائم کرنے کےحوالے سے مدنی پھول دیئے۔ علاوہ ازیں تقرریاں مکمل کرنےاور اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ شروع کرنے، گھر مدرسۃ لگانےنیزروحانی علاج کا بستہ لگانے کے متعلق اہداف دیئے۔آخر میں حوصلہ افزائی کے لئے تحائف بھی پیش کئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب و روز کے  زیر اہتمام 3دسمبر2021ء کو زون سطح کی اسلامی بہن نے بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ لیا جس میں اطراف ڈيفنس کی کابینہ اور ڈويژن سطح نگران اور مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے ميں ذمہ دار اسلامی بہنوں کو شعبہ شب و روز کے حوالے سے اپڈیٹ نکات بتائے گئے اور اس شعبہ کا کام کرنے کے لئے ذہن سازی کی گئی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  2دسمبر2021ء کو لاہور ریجن اطراف ڈيفنس کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورہ ہواجس میں کابینہ مشاورت اور ڈويژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے’’ خبر گيری‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنے کے حوالے سے تربيتی نکات بتائے نیز کارکردگی شیڈول فارم کا جائزہ لیا اور ديگر دينی کاموں پر حوصلہ افزائی بھی کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو رسائل کے تحفے پيش کئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 27 نومبر 2021ء کو جامشورو کابینہ جھرک ڈویژن کے علاقہ شیخ سومار میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں سمیت کابینہ نگران اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ آخر میں نگران کابینہ اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں سے ملاقات اور ٹیلی تھون کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہن ایک یونٹ جمع کروائے نیز اسلامی بہنوں نے علاقہ شیخ سومار میں دینی کاموں کو بڑھانے کی نیت بھی کی۔


دعوت اسلامی کے تحت کراچی زون ساؤتھ 1 کابینہ رنچھوڑلائن ڈویژن سولجر بازار پارسا سٹی میں   24 نومبر 2021 ء کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 45 اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔

صاحبزادیٔ عطار سلمھاالغفار نے ”علم کے دینی و دنیاوی فوائد“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور علم دین حاصل کرنے کی فضیلتیں بتائیں۔ آخر میں صاحبزادیٔ عطار سلمھاالغفار نے ٹیلی تھون میں یونٹ کروانے والی اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی اور تحائف بھی دیئے۔


دعوت اسلامی کے تحت کوئٹہ کابینہ وحدت ڈویژن  میں 26 نومبر 2021ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی تا ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ زون نگران اسلامی بہن نے ”خبر گیری“ کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو بلڈنگ ذمہ دار بنانے، گھر درس دینے ، مدنی مذاکرہ سننے اور رسالہ نیک اعمال پُر عمل کرنے اور کروانے کا ذہن دیتے ہوئے شعبہ جات پر تقرری مکمل کرنے پر کلام کیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 26 نومبر 2021ء کو  فیصل آباد زون کی مدینہ ٹاؤن کابینہ میں شخصیات خواتین کے درمیان دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان سطح کی شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات ذمہ دار سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیااور اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے 20 یونٹ جمع کروانے کی نیتیں پیش کیں۔ آخر میں رقت انگیز دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔


 دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 26 نومبر 2021ء کو میانوالی زون، میانوالی کابینہ کی چشمہ کالونی ڈویژن کا ماہانہ دینی حلقہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی جن کی تعداد 12 تھی ۔ اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون کی کارکردگی کو مضبوط بنانے کا ذہن دیا گیا جبکہ زون نگران اسلامی بہن نے کارکردگیوں پر نکات پیش کئے۔


 دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 26 نومبر 2021ء کو پاکپتن زون کی فرید کوٹ کابینہ نگران اسلامی بہن نے ایک اسلامی بہن سے عیادت کی۔ نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہن کو بیماری پر صبر کرنے کا ذہن دیتے ہوئے ” بیمار عابد “ رسالہ تحفے میں پیش کیا اور دیگر اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت بھی پیش کی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


 دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 25 نومبر 2021ء کو پاکپتن زون کی فرید کوٹ کابینہ نگران اسلامی بہن نے ایک اسلامی بہن سے عیادت کی۔ اسلامی بہن کو بیماری پر صبر کرنے کا ذہن دیا اور دیگر اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی  کے تحت 24 نومبر 2021ء کو پیارو اسٹیشن کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں پیارو اسٹیشن کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

لاڑکانہ کی نگران زون اسلامی بہن نے ”علم حاصل کرنے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور علم کی برکتوں کے متعلق نکات پیش کئے جس اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کے نیتیں پیش کیں۔