29 شوال المکرم, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 6 دسمبر 2021ء کو کراچی ایسٹ 2 حسین آباد زون کا ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں زون مشاورت و کابینہ نگران و
مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون
نگران اسلامی بہن نے ’’خبر گیری‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسکی اہمیت و فوائد بتائے۔ اس کے علاوہ فیضان صحابیات اور فیضان اسلامک اسکول کا تعارف دیا نیز وقف
کی جگہوں پر دینی کاموں کو کرنے کا تفصیلی فتویٰ بیان کرتے ہوئے اس کے مطابق سلسلہ
بنانے کا ذہن دیا۔ اس کے علاوہ معلمات و مبلغات میں اضافے کے اہداف دیئے اور شیڈول
پر عمل کرنے والی نگران اسلامی بہنوں کو کتابیں تحفے میں دی ۔