دعوتِ  اسلامی کے زیر اہتمام 6 دسمبر 2021ء کو پاکپتن زون، فرید کوٹ کابینہ میں قائم مدرسہ شفیق رحمان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ اور زون نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو سیکھنے سکھانے کے حلقوں کو مضبوط بنانے کی ترغیب دلائی اور دارالسنہ للبنات کے تحت12 دن کے ہونے والے کورس پر بھی کلام کرتے ہوئےاس سے متعلق نکات بتائے۔ اس کے علاوہ دینی کاموں کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے ذہن سازی کی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔