29 شوال المکرم, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے تحت 5 دسمبر 2021ءکو ڈيرہ سٹی
ڈویژن کے علاقے مسلم بازار ميں ماہانہ زون سطح
کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون
مشاورت اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
زون
نگران اسلامی بہن نے ’’خبر گيری‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور کارکردگی شیڈول مضبوط بنانے کا ذہن دیا نیز رسالہ کارکردگی کی سو فیصد انٹری کرنے کی ترغیب دلائی ۔ علاوہ ازیں ٹيلی تھون کارکردگی پر کلام کیا اور اچھی کارکردگی پر تحائف پیش کئے۔