
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 9 دسمبر 2021ء کو فیصل
آباد ریجن کی ذمہ داراسلامی بہنوں کابذریعہ
کال مدنی مشورہ ہوا جس میں زون نگران اور اراکین ریجن ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن
نگران اسلامی بہن نے ’’عیب چھپاؤ جنت میں جاؤ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کیااور ماہانہ کارکردگی شیڈول پر کلام کرتے ہوئے بروقت سافٹ ویئر میں کارکردگی انٹرکرنے کا ذہن دیا۔ اس کے علاوہ شعبہ دارالسنہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی طرف سے کئے جانے والے سوالات کے جوابات دیئے۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام10 دسمبر 2021ء جمعۃالمبارک اوکاڑہ
زون میں ماہانہ مدنی مشورے کاانعقاد ہوا
جس میں مختلف شعبہ جات کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ
دعوت اسلامی نے دینی کام بڑھانے پے تفصیل
سے کلام کیا پھرتقریباً ہرشعبہ ذمہ داراسلامی
بہن نے اپنے اپنے شعبے پر کلام کیا اور آئندہ کے لئے اہداف پیش کئے۔
فیصل
آباد ریجن میں ماہ نومبر 2021ء میں ہونے والے 8 دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام فیصل آباد ریجن کی ماہ نومبر 2021ء میں ہونے والے اسلامی
بہنوں کے دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ کیجئے:
دینی
ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 627
روزانہ
گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 11 ہزار 904
امیر
اہل سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا بیان/مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد : 12 ہزار 637
اسلامی
بہنوں کے مدرسۃالمدینہ کی
تعداد: 844
ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 8 ہزار
229
ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد : 1 ہزار 527
ان میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 33
ہزار 773
ہفتہ
وار علاقائی دورہ میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 2 ہزار 389
ہفتہ
وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں کی اوسطاً تعداد:1 لاکھ،27 ہزار،371
وصول
ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد : 8 ہزار 290

دعوتِ
اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں ڈویژن ذمہ دار
اسلامی بہن نے واہگہ ٹاؤن کابینہ ڈویژن سلامت پورہ میں قائم گلستان پبلک ہائی اسکول کا وزٹ کیا جہاں پہلے سے ہفتہ وار درس ديا
جارہا ہے اب مزيد وہاں کی پرنسپل سے ملاقات کرکے انہیں مدنی قاعدہ کے بارے میں
بتايا اور درست تجويد کے ساتھ قراٰن پاک پڑھنے/ پڑھانے کا ذہن دیتے ہوئے ایک مدرسہ کو بطور ٹيچر وہاں ہائير کر وایا۔ ہاتھوں ہا تھ کلاسز میں مدنی قاعدے
پڑھنے کا سلسلہ بھی ہوا ۔

دعوتِ اسلامی کے تحت 8دسمبر2021ء بروز بدھ پاکستان کے شہرراولپنڈی میں بذریعہ
انٹر نیٹ مدنی مشوروں کا انعقاد ہوا جن میں میر پور کشمیراور پشاور کی زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی
۔ پاکستان نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو تقرری کرتے وقت کے نکات بیان
کئے اور تقرری مکمل کرنے کے حوالے سے اہداف دیئے ۔
٭اسی طرح دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 7 دسمبر2021ء بروز منگل پاکستان نگران اسلامی بہن نے
کینٹ کابینہ کے ذیلی حلقے صدیق اکبر میں اسلامی بہنوں کے ہمراہ علاقائی دور کیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں کو ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت دی ۔
٭دوسری طرف دعوتِ اسلامی کے تحت 7دسمبر 2021ء بروز منگل پاکستان نگران اسلامی بہن نے گجرات زون و کابینہ نگران اسلامی
بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی
مشورہ لیا جس میں تقرری
کرتے وقت کے نکات بیان کئے۔
جڑانوالہ
زون جڑانوالہ کابینہ کی ڈویژن جڑانوالہ میں محفل نعت کا انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 9 دسمبر 2021ء کو جڑانوالہ
زون، جڑانوالہ کابینہ کی ڈویژن جڑانوالہ کے علاقہ 28 ستیانہ روڈ کے ذیلی حلقے میں
محفل نعت کا انعقاد ہواجس میں زون نگران اسلامی بہن نے ’’ بچوں کی تربیت‘‘ کے موضوع سنتوں بھرا بیان کیا۔
اس میں اسلامی بہنوں کو مدنی چینل دیکھنے اور شرعی
پردہ کرنے کا ذہن دیتے ہوئے برقع پہننے کی نیتیں کروائی ،
پھر دعا اور صلوٰة وسلام پر اختتام ہوا۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 8 دسمبر 2021ء کو جڑانوالہ زون کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اور اراکین زون ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی 8 دینی کاموں کو
مضبوط کرنے کے حوالے سے تربیت کی۔ اس کے
علاوہ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کےحوالے سے اہم نکات پر کلام کیا جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اجتماع پاک کے اہم مدنی پھول کو لکھا ۔


دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شب و روز کے تحت 7 دسمبر 2021ء
کو ملتاریجن ذمہ داراسلامی بہن نے زون ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال مدنی مشورہ لیا جس میں مختلف زون کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر سب سے اہم چیز سستی کے اسباب اور سستی کے
نقصانات کے بارے میں بتایا گیا اس کے علاوہ مدنی خبروں اور تقرریوں کے حوالے سے
بھی کلام کیا گیا نیز ریجن ذمہ دار اسلامی
بہن نے اپنی ماتحت اسلامی بہنوں کو بر وقت
اپنے شعبے کا بھرپور کام کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

دعوتِ اسلامی
کے زیر اہتمام نومبر 2021ء میں پاکستان بھر میں ہونے ماہانہ آٹھ دینی کاموں کی کارکردگی ایک نظر میں ملاحظہ فرمائیں:
دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد: 4 ہزار 766
روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 75 ہزار 524
امیراہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کا بیان/ مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 92 ہزار 124
اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی تعداد:4 ہزار
444
ان میں
پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 52 ہزار 565
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد:9
ہزار 284
ان میں
شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 2 لاکھ،87 ہزار،752
ہفتہ وار علاقائی دوروں میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 21 ہزار 659
ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 5 لاکھ ،7 ہزار،398
وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 60 ہزار 132

دعوتِ اسلامی کے تحت مٹیاری کابینہ ڈویژن فضل سن
سٹی میں ماہانہ اجتماع کا انعقاد کیا گیا ۔اجتماع سے پہلے کابینہ نگران اسلامی بہن نے اسلامی
بہنوں کے ساتھ ملکر مقامی اسلامی بہنوں کو اجتماع پاک میں آنے کی دعوت دی جس پر 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
اجتماع پاک
کا آغاز تلاوت قراٰ ن پاک اور نعت رسول
پاک ﷺ سے ہوا۔ اس کے بعد مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں آخرت کی فکر کا ذہن دیا اور اسلامی
بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت دی ۔آخر میں ہفتہ وار ترغیب شدہ رسالے تقسیم کئے گئے ۔

دعوتِ اسلامی کے تحت 8 نومبر2021ء کو جمشید روڈ کابینہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس
میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا
اور اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے
میں بتاتے ہوئےعملی طور پر دینی کاموں میں
حصہ لینے کا ذہن دیا۔ اجتماع
پاک کے بعد خود آگے بڑھ کر اسلامی بہنوں
سے ملاقات و انفرادی کوشش کی ۔
٭دوسری جانب دعوت اسلامی کے تحت 8
نومبر2021ء کو عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے پی آئی بی کے ذیلی حلقے میں اسلامی بہنوں کے ہمراہ ملکر گھر گھر جا کر مقامی اسلامی بہنوں پر انفرادی
کوشش کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع میں شرکت کی دعوتیں دیں۔
٭اسی طرح دعوتِ اسلامی کے تحت 9 نومبر2021ء کو اورنگی ٹاؤن کابینہ میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت اِبْنِ مصطفیٰ بینکویٹ
میں محفلِ نعت کا انعقاد ہوا جس میں لیڈی ڈاکٹر
ز، ٹیچرز اور میڈیکل ڈیپارٹ کی طالبات نے شرکت کی۔
عالمی
مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے ’’ آخرت کی تیاری‘‘ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو مدنی
مذاکرہ دیکھنے اور عاملات نیک اعمال بننے کی ترغیب
دلائی ۔