اسلام  اور سنیت کی ترویج و اشاعت کے لئے دعوتِ اسلامی کتب و رسائل شائع کرتی ہے اور اس شائع شدہ مواد کو عوام وخواص تک پہنچانے کے لیے تقسیم رسائل کا سلسلہ کیا جاتا ہے۔ اسی سلسلے میں شعبہ تقسیم رسائل کے تحت نومبر 2021ء میں 8ہزار 466 ، کتب اور 6لاکھ 47ہزار 766 رسائل تقسیم کئے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ 8دینی کام   کے تحت 19دسمبر 2021ءکو اسلام آباد ریجن کا فیضان صحابیات مرکز سید پور روڈ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کم و بیش 21 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اسلام آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے شیڈول کی اہمیت پر ترغیبی بیان کیا ، اسلامی بہنوں کو سافٹ وئیر پر کارکردگیوں کو انٹر کرنے کا ذہن دیا نیز 8 دینی کاموں کی بہتری و ترقی کے لئے اقدامات کرنے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں اسلامی بہنوں کو تبرکات کے ساتھ ساتھ مکتبۃالمدینہ کی مطبوعہ اسلامی بیانات جلد 8 بھی تحفتاً پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 13 دسمبر 2021ء کوکراچی گلستان جوہر کابینہ کا ماہانہ مدنی مشورہ   ہواجس میں کابینہ مشاورت سمیت ڈویژن نگران وعلاقہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا،اجتماعات کو بہتر بنانے اوردیگر شعبہ جات کی بہتری کے طریقے بھی بتائے، معلمات و مبلغات تیار کرنے کے اہدف دئیے نیز اچھی کارکردگی پر اسلامی بہنوں کو کتب و رسائل تحفے میں دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 16دسمبر 2021 ءبروز جمعرات کراچی بن قاسم زون قائد آباد  کابینہ ڈویژن مجید کالونی میں سیکھنے سکھانے کے ماہانہ حلقے کا انعقاد ہوا جس میں مختلف شعبہ جات کی ذیلی تا زون مشاورت سمیت کم و بیش 27 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دینی حلقے کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک اورنعت شریف سے ہوا جس کے بعد اجتماعی فکرِ مدینہ کی گئی اورشجرہ شریف بھی پڑھا گیا ، فقہ میں غسل کا طریقہ سکھایا گیا اورجھوٹ بولنے کی مذمت کے موضوع پر بھی بیان کیا گیا ، پچھلے ماہ میں ہونے والے دینی حلقہ کی دہرائی کروائی گئی ، اسکے بعد شیڈول کے مطابق عطار کی باتیں اور پھر نیکی کی دعوت پر مبنی اعلانات کئے گئے۔ اس دینی حلقے کا اختتام دعا و سلام پر کیاگیا۔


دعوت اسلامی کے  شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 13 دسمبر 2021 کراچی ایسٹ زون 2 لیاقت آباد کابینہ کے علاقہ عزیزآباد میں شعبہ رابطہ کابینہ اور ڈویژن سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں کے درمیان مشورہ کا انعقاد ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مزید کام کرنے، کورسز ،مدنی حلقے ، اپنی شخصیات سے مزید رابطے بڑھانے اور ان سے رابطے بنانے کے متعلق مدنی پھول دئیے۔شرکاء اسلامی بہنوں نے مزید اچھے انداز میں کام کرنے کی نیتیں کیں۔ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مدنی عطیات ٹیسٹ دینے کی نیتیں بھی کیں۔


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 11 دسمبر 2021 بروز ہفتہ کراچی بن قاسم زون قائد آباد کابینہ کی ڈویژن KEPZ میں ماہانہ ڈویژن کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران سمیت 7 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے آٹھ دینی کاموں سے متعلق کلام کیا نیز دینی کام زیادہ سے زیادہ کرنے کی بھی ترغیب دلائی اور مشاورت مکمل کرنے کا ہدف بھی دیا۔ 


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 13 دسمبر 2021 بروز پیر کراچی بن قاسم زون قائد آباد کابینہ کی ڈویژن بھینس کالونی میں ماہانہ ڈویژن  کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران سمیت 6 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے آٹھ دینی کاموں سے متعلق کلام کیا نیز دینی کاموں میں پائی جانے والی کمزوریوں کو ختم کرنے اور دینی کام زیادہ سے زیادہ کرنے کی بھی ترغیب دلائی نیز مشاورت مکمل کرنے کا ہدف بھی دیا ۔ ساتھ ہی شعبہ اصلاح اعمال کے تحت مضبوطی سے کام کرنے کے تعلق سے بھی کلام کیا۔ اسلامی بہنوں نے مشاورتیں مکمل کرنے اور وقت پر کارکردگی دینے نیز شعبہ اصلاح اعمال کے تحت مضبوطی سے کام کرنے کی نیتیں کیں۔


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 13 دسمبر 2021 بروز پیر کراچی بن قاسم زون قائد آباد کابینہ کی ڈویژن مجید کالونی میں ماہانہ ڈویژن  کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اور شعبہ اصلاح اعمال کی کابینہ مشاورت سمیت 10 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران کابینہ اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے آٹھ دینی کاموں سے متعلق کلام کیا نیز دینی کاموں میں پائی جانے والی کمزوریوں کو ختم کرنے اور دینی کام زیادہ سے زیادہ کرنے کی بھی ترغیب دلائی نیز مشاورت مکمل کرنے کا ہدف بھی دیا ۔ ساتھ ہی شعبہ اصلاح اعمال کے تحت مضبوطی سے کام کرنے کے تعلق سے بھی کلام کیا۔ اسلامی بہنوں نے مشاورتیں مکمل کرنے، وقت پر کارکردگی دینے، رسالہ مطالعہ کی تعداد بڑھانے نیز شعبہ اصلاح اعمال کے تحت مضبوطی سے کام کرنے کی نیتیں کیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 11 دسمبر 2021ء کراچی ایسٹ 2 موسمیات میں شکیل گارڈن کے مقام پرمدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی ایسٹ 2 زون نگران سمیت گلزار ہجری کابینہ و گلستان جوہر  کابینہ تا علاقہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے ”صحابیات کا دینِ اسلام کے لئے قربانی دینے کاجذبہ “کے موضوع پربیان کیا اور دین کی خاطر وقت دینے ، خوب دینی کام بڑھانے کا ذہن دیا، ساتھ ہی دیگر دینی کاموں کے اہداف بھی دیئے گئے۔


دعوت اسلامی کے تحت 13 دسمبر2021 ء کوکراچی ساؤتھ زون 1 لیاری کابینہ ڈویژن موسی لین میں کابینہ نگران نے ڈویژن نگران، ڈویژن مشاورت علاقہ نگران اور علاقہ مشاورت و ذیلی نگران اور ان کی ماتحت ذمہ داراسلامی بہنوں  کے ساتھ مدنی مشورہ کیا۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے دعائےعطار سے حصہ پانے کا ذہن دیتے ہوئےاسلامی بہنوں کی تربیت کی۔ انہوں نے مشورےمیں اسلامی بہنوں کو تنظیم کے اصولوں کے مطابق کام کرنے ،شیڈول پر عمل کرنے اور وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا، ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتیں کیں اور اسلامی بہنوں کو ٹیسٹ دینے کے متعلق ترغیب دلائی جس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ 


دعوت اسلامی کے تحت 12 دسمبر 2021 ءکو کراچی کے علاقے آرام باغ  صدر کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس ميں کابینہ نگران اسلامی بہن نے بھی شرکت کی ۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے ” موت کی تیاری “کے حوالے سے بیان کیا اور ”ایک مبلغہ دعوت اسلامی کو کیسا ہونا چاہیے “کے موضوع پر بھی مدنی پھول دیئے۔ کابینہ نگران نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کے مسائل سن کر ان کا حل بتایا اور دینى كاموں کو مضبوط کرنے کے حوالے سے تجاویز دیں۔ آخر میں ذمہ داراسلامی بہنوں نے وقت پر کارکردگی دینے اور باہمی رابطے میں رہنے کی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 13 دسمبر 2021ء بروز پیر قائدآباد کابینہ ڈویژن مجید کالونی ، ڈویژن KEPZ اور بھینس کالونی میں ماہانہ مدنی مشوروں کا انعقاد ہوا جن میں کابینہ نگران ومشاورت سمیت 23 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشوروں میں شریک اسلامی بہنوں کے آٹھ دینی کاموں سے متعلق کلام کیا اور دینی کام زیادہ سے زیادہ کرنے کی ترغیب دلائی نیز ہفتہ وار رسالے کی تعداد بڑھانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے کمزوریوں کو دور کرنے، وقت پر کارکردگی دینے، نیز شعبہ اصلاح اعمال کے تحت کام کرنے کی نیتیں پیش کیں۔