دعوتِ اسلامی کی جانب سے 27 جنوری 2022ء  کو پیر کالونی کے ذیلی حلقے میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کے ہمراہ ملکر گھر گھر جاکر اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کا ذہن دیتے ہوئے نیتیں کروائیں۔

٭مزید نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے عربی، انگلش اور other اسپوکن لینگویج بولنے وا لی اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ لیاجس میں عربی اور انگلش اجتماعات بڑھانے کے طریقہ کار پر بات چیت ہوئی نیز ان کی دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیااور آئندہ کے لئے اہداف بھی دیئے ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 26 جنوری  2022ء کو عزیز آبادمیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے سنتوں بھرا بیان کیااور اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بتاتے ہوئے انہیں مدنی مذاکرہ دیکھنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کا ذہن دیا ۔ آخر میں نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے دعا کروائی۔


دعوت  اسلامی کے تحت 25 جنوری2022ء بروز منگل پاکستان کے شہرراولپنڈی میٹروپولیٹن میں مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں پاکستان مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے ماتحت اسلامی بہنوں کی دینی کام کرنے اور بڑھانے کےحوالے سے تربیت کی۔

مدنی مشورے میں ذمہ داراسلامی بہنوں کو نیو شارٹ کورسز کی ترغیب دلاتے ہوئےدارلسنۃ للبنات کے حوالے سے نکات بتائے گئے۔ اس کے علاوہ رمضان المبارک اور ای- رسید کے متعلق بھی مدنی پھول دیئے گئے اس پر اسلامی بہنو ں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


’’ماہنامہ فیضان مدینہ‘‘دعوت اسلامی کا ہر مہینے شائع ہونے والا میگزین ہے۔ اس میں ہر مہینے 40 سے زائد مختلف اور دلچسپ  مضامین شامل کئے جاتے ہیں ۔ اس کی سالانہ بکنگ کروانے والوں کئے لئے امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے بہت سی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دسمبر2021ءمیں بھی اسلامی بہنوں نے ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروائی ۔الحمدللہ عزوجل دسمبر2021ء میں ادارتی اور غیر ادارتی شعبہ جات کی 6 ہزار777ذمہ داران بکنگ کروا چکی ہیں۔انفرادی طور پر 617سادہ اور482کلر فل ماہنامہ فیضان مدینہ خریدے گئے۔

ایک ہزار58سادہ اور 622کلرفل ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کی گئی۔ 397سادہ اور 348کلر ماہنامہ فیضان مدینہ کی رقم جمع کروائی جا چکی ہے۔ایک ہزار391 سادہ اور 624کلر ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کی نیتیں پیش کی گئی ۔


اسلام  اور سنیت کی ترویج و اشاعت کے لئے دعوت اسلامی کتب و رسائل شائع کرتی ہے اور اس شائع شدہ مواد کو عوام وخواص تک پہنچانے کے لئے تقسیم رسائل کا سلسلہ کیا جاتا ہے۔ اسی سلسلے میں شعبہ تقسیم رسائل کے تحت دسمبر 2021ء میں 8 ہزار466 کتب اور 6 لاکھ،47 ہزار،766رسائل تقسیم کئے گئے۔


دعوتِ  اسلامی کے زیر اہتمام22 جنوری 2022ء کو بہادر آباد میں علاقائی نگران اسلامی بہن کی بیٹی کی شادی کے سلسلے محفلِ نعت کا انعقاد ہوا جس میں گھر کی خواتین سمیت صاحبزادیِ عطار سلمھاالغفار اور دیگر مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ’’ اللہ پاک کی نعمتوں پر شکر ادا کرنے ‘‘سے متعلق موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا ۔ بعدازاں صاحبزادیِ عطار نے دعا کروائی نیز آخر میں اسلامی بہنوں سے ملاقات و انفرادی کوشش کی ۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت 22 جنوری 2022ء  کو کراچی ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں محمود آباد ، بہادرآباد ، ناظم آبادکی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کا دینی کام احساسِ ذمہ داری کے ساتھ کرنے کا ذہن دیا اور اسلامی بہنوں کو بلڈنگ و گلی ذمہ دار بنانے سے متعلق اہداف دیئے ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  22جنوری2022ء بروز ہفتہ راولپنڈی کینٹ کابینہ کے علاقے عزیز آباد میں دعائے حاجات اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے ’’ قبولیت دعا مع دعا مانگنے کا طریقہ ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے نیز مدنی مذاکرہ سننے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  20جنوری 2022ءکو پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے پاکستان سطح کی شعبہ ذمہ دار اور صوبہ نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ لیا جس میں ذمہ داراسلامی بہنوں کو نیو نظام کے تحت دینی کاموں کا طریقہ سمجھایا ۔

٭دوسری جانب دعوتِ اسلامی کے تحت 20جنوری2022ء کو راولپنڈی کینٹ کابینہ کی ٹینچ بھاٹہ ڈویژن میں سیکھنے سکھانے کے دینی حلقے کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے میں شرکت کی۔

مبلغہ دعوتِ اسلامی نے غسل ِ میت دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ کے موضوع پر بیان کیا۔ بعدازاں پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے بریفنگ دیتے ہوئے ماہانہ ڈویژن دینی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں حصہ لینے اور ہفتہ وار اجتماع پاک میں آنے کی دعوت دی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام20 جنوری 2022ء کو ڈسٹرکٹ  کراچی ایسٹ کے ڈویژن میمن نگر میں ماہانہ سیکھنے سکھانے کے دینی حلقے کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران عالمی مجلس ذمہ دار اسلامی بہن نے ٹائم منیجمنٹ سے متعلق مدنی پھول دیئے اور اسلام کے مطابق ہم پر کیا ترجیحی کام ہیں اس کو فوکس کیا جائے اس پر اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی نیز اپنے وقت کو فضول مشاغل سے بچایا جائے اس پر ترغیب دلاتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی ۔ 


دعوت اسلامی  کے زیر اہتمام 20 جنوری 2022ء کو پیر کالونی کے ذیلی حلقے میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ ملکر گھر گھر جا کر مقامی اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کا ذہن دیتے ہوئے نیتیں کروائیں۔


دعوتِ  اسلامی کی جانب سے 20 جنوری 2022ء کو ابو الحسن اصفہانی میں سوئم کے سلسلہ میں محفلِ نعت کا انعقاد ہواجس میں گھر کی خواتین سمیت دیگر مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’ نیک و بد کا انجام ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو آخرت کی تیاری پر مدنی پھول دیتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔