دعوتِ  اسلامی کے زیرِ اہتمام  6 جنوری2022ء کو کراچی کوئٹہ زون میں بذریعہ انٹر نیٹ ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں زون مشاورت  و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون  نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے آٹھ دینی کاموں سے متعلق کلام کیا اور دینی کاموں میں پائی جانے والی کمزوریوں کو ختم کرنے کا ہدف دیا نیز جدول کی تقسیم کاری کےحوالے سے نکات بتائے ۔ مزید مدنی مرکز کے طے شدہ مدنی پھولوں کے مطابق دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔ علاوہ ازیں ماہانہ فیضان مدینہ کی ہر ذمہ دار کو بکنگ کرنے اور دیگر کی بکنگ کروانے کی ترغیب دلائی نیز ماہ رمضان المبارک کے مدنی پھول بیان کرتے ہوئے سالانہ  ڈونیشن  کو بڑھانے کے لئے کوششیں کرنے کی طرف توجہ دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔