دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام 6 جنوری 2022ءبروز جمعرات اورنگی ٹاؤن کابینہ میں بذریعہ انٹرنیٹ مدنی
مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن
اور زون مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون
نگران اسلامی بہن نے ”کیا ہم نیک ہیں “ موضوع پر بیان کیا ما ہنامہ فیضان مدینہ سے مدنی پھول دئیے اور
2022ءکو نیکیوں اور عبادتوں میں گزارنے کا ذہن دیا ۔ نیک اعمال کے رسالے پر عمل
بڑھانے کی طرف توجہ دلائی ۔ سالانہ
ڈونیشن کے مدنی پھول بتائے اور اہداف دیئے۔اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔
*دوسری جانب اسلامی بہنوں
کے مدرسۃ المدینہ کے تحت اورنگی کابینہ
میں 5 جنوری 2022 ءبروز بدھ ناظرہ و قرآن پاک کی مدرسات کے ساتھ آن لائن مدنی
مشورہ کا انعقاد ہواجس میں ناظرہ و قرآن کورس کے نظام کو مضبوط بنانے اور طالبات کو اچھے انداز میں ہدف کے مطابق ٹیسٹ مکمل کروانے کا ذہن دیا مدرسات اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی
کیں۔
*اسی طرح شعبہ تعلیم کے تحت 4
جنوری 2022ء بروز منگل کراچی اورنگی
ٹاؤن میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی موشورہ ہوا جس میں اہم تربیتی نکات پیش کئےای رسید پر
ہرکابینہ مشاورت کو کام کرنے کا ذہن بنایااور اس حوالے سے میٹ اپ کرنے کا ہدف دیا ۔اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی پیش کیں ۔