دعوتِ اسلامی کے تحت  4جنوری2022 ء بروز منگل پاکستان مجلس مشاورت نگران نے صوبہ سندھ کی صوبہ و ڈویژن سطح کی نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ کیا ۔ مبلغہ اسلامی بہن نے نئی تقسیم کاری کے حوالے سے نئی ذمہ داریوں کا اعلان کیا، ماہ ِ رمضان کے نکات سمجھائے اور سالانہ ڈونیشن کے انفرادی و اجتماعی اہداف لئے ۔

اس کے علاوہ 4جنوری 2022 ء بروز منگل پاکستان مجلس مشاورت نگران نے پاکستان مجلس مشاورت اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ پاکستان نگران نے ”عدل و انصاف “کے موضوع پر کلام کیا اور ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروانے کا ہدف دیا۔

مزید دعوتِ اسلامی کے تحت 4جنوری 2022 ءبروز منگل پاکستان مجلس مشاورت نگران نے راولپنڈی کینٹ کابینہ کے ذیلی حلقے صدیق اکبر میں علاقائی دورہ کرنے کی سعادت حاصل کی ۔