دعوت ِاسلامی کے تحت 15 دسمبر 2021  ء کو کراچی ساؤتھ زون 1 لیاری کابینہ ڈویژن ٹاور میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں دیگر ذمہ داران اسلامی بہنوں نے سمیت صاحبزادیِ عطار سلمہاالغفار نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

اجتماع پاک میں زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے سیرتِ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے موضوع پربیان کیا جس میں اللہ پر توکل کرنے ، گناہوں سے بچنے اور زیادہ سے زیادہ انفرادی عبادت کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے تحت     18 دسمبر 2021ء نواب شاہ زون کے شہدادپور کابینہ کے ڈویژن شہداد پور میں ماہانہ سیکھنے سکھانے کا دینی حلقہ منعقد ہوا جس میں زون نگران، کابینہ نگران اور 42 سے زائد اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

جس میں زون نگران اسلامی بہن نے دعا کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور زون نگران اسلامی بہن نے دارالسنہ حیدرآباد داخلے کروانے کا ذہن دیا جس پر ہاتھوں ہاتھ 11 اسلامی بہنوں نے داخلے کی نیتیں پیش کیں ۔ سیکھنے سکھانے کے حلقے کی بدولت امیر اہلسنت کے مہکتے مدنی پھول سننے کی سعادت نصیب ہوئی مزید اسلامی بہنوں نے ہر ماہ شرکت کیلئے نیت بھی پیش کی ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 19 دسمبر 2021ء کو رکن زون  شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مشورہ کیا جس میں کابینہ نگران اور ڈویژن نگران نے شرکت کیا۔

نیزانہیں شب وروز کے مدنی پھول، خبریں کیسے بناتے ہیں ،کن کن شعبہ سے کون کون سی کی خبریں وصول کرنی ہیں، یہ سب سمجھایا، اسلامی بہن نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا اور شعبے کو مضبوطی سے لے کر چلنے کی بھی نیت کی۔ 


 دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 19 دسمبر 2021ء کو 8 دینی کام کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔ اس مشورے میں زون مشاورت نے بھی شرکت کی اورکابینہ سطح پر شب روز کی اسلامی بہن کا تقرر کیا ۔نیزانہیں شب وروز کے مدنی پھول، خبریں کیسے بناتے ہیں ،کن کن شعبہ سے کون کون سی کی خبریں وصول کرنی ہیں، یہ سب سمجھایا۔ اسلامی بہن نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا اور شعبے کو مضبوطی سے لے کر چلنے کی بھی نیت کی۔


   دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 19 دسمبر 2021ء پاکپتن زون، کابینہ بنگہ حیات کی ڈویژن گروچک میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے اجلاس لیاجس میں ڈویژن تا ذیلی تمام ذمہ داران نے شرکت کی ۔ نگران کابینہ نے " احساس ذمہ داری " کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا کارکردگی اور شیڈول فارم وقت پر دینے کا ذہن دیا۔ ذمہ داران کو اپنے ماتحت کا اجلاس لینے اور سیکھنے سکھانے کے حلقے میں شرکت کے لیے ترغیب دلائی اور کارکردگی بڑھانے کا ذہن دیا۔ اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 18 دسمبر2021ءکو  شعبہ ماہانہ تربیتی حلقہ کی رکن زون شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ داران کا اجلاس لیا جس میں شعبے کے مدنی پھولوں پر کلام ہوا۔ ہر ماہ ہر ڈویژن میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگانے اور اسے مضبوط بنانے کا ذہن دیا جبکہ اسلامی بہنوں کو شعبےکے دینی کام بڑھانے کاذہن دیا گیا۔ اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


 دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 17 دسمبر 2021ء کو میانوالی زون، اطراف حافظ والا کابینہ کی ڈویژن دوآبہ میں ایک گھر میں محفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ و ڈویژن نگران سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔ کابینہ نگران نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے، دعوتِ اسلامی کو عطیات دینے اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی سالانہ بکنگ کروانے کا ذہن دیا ۔ 05 اسلامی بہنوں نے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی سالانہ بکنگ کروانے کی نیت کی، الحمدللّٰہ اگلے ماہ سے اسی گھر میں مدنی قاعدہ کورس بھی کروایا جائے گا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 16 دسمبر 2021 ءبروز جمعرات بلدیہ ٹاؤن کابینہ ڈویژن مہاجر کیمپ میں 2مختلف مقامات پر ماہانہ سیکھنے سکھانے کےدینی حلقوں کا  انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 84 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دینی حلقوں میں مبلغات دعوت اسلامی نے دعا کے مدنی پھول پر بیانات کئے، غسل میت دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ سکھایا گیاکابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکت کی ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت بلدیہ ٹاؤن کابینہ کے ڈویژن سعید آباد میں 16 دسمبر2021  ءبروز جمعرات ماہانہ سیکھنے سکھانے کاحلقہ منعقد کیا گیاجس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت کم و بیش 61 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

سیکھنے سکھانے کے حلقے میں دعا کے مدنی پھولوں پر بیان کیا گیااورپچھلے ماہ کی جانے والی انفرادی کوشش کی اچھی کارکردگی پر ذمہ دار اسلامی بہنوں کو تحائف بھی پیش کئے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 16 دسمبر 2021 ءبروز جمعرات اورنگی ٹاؤن کابینہ کراچی کی 5 ڈویژنز میں سیکھنے سکھانے کے ماہانہ حلقوں کا  انعقاد کیا گیاجن میں کم و بیش 490 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں”دعا کے مدنی پھول “کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات ہوئیں اور فقہ میں وضو کے مسائل سمجھائیںپر گئے ہواجس سے اسلامی بہنوں نے بہت سی اہم معلومات کو حاصل کیا۔ آخر میں اسلامی بہنوں نے آئندہ بھی سیکھنے سکھانے کے حلقوں رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 16نومبر2021 ءکوکراچی گلزار ہجری کابینہ ڈویژن میمن نگر میں سیکھنے سکھانےکےحلقےکا انعقاد  ہواجس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اس حلقےمیں شجرہ شریف سے ایک شعر کی وضاحت کے ساتھ ساتھ ایک ورد بھی یاد کروایا گیااور فقہ میں ” مسافر کی نماز“ کے مسائل جبکہ

زون مشاورت نے ترغیبی بیان میں انفرادی کوشش کے فضائل اور طریقے بتائے نیزنیک اعمال کے شعبے میں سوال کی مذمت پر بیان ہوا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 16دسمبر 2021ءبروز جمعرات گلستان جوہر کابینہ کی ڈویژن بھٹائی آباد میں ماہانہ سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں 22 اسلامی بہنوں کی شرکت کی۔

سیکھنے سکھانے کے حلقےمیں شجرہ شریف پڑھاگیا پھرفقہ میں مسافر کی نماز کے بارے میں بتایا گیااور ترغیبی بیان میں”انفرادی کوشش“کے فضائل بتائے گئے اور پچھلے ماہ کی دہرائی میں کئے جانے والے سوالات کے درست جوابات دینے والی اسلامی بہنوں میں رسائل تقسیم کئےگئے ۔