دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 16دسمبر 2021 ءبروز جمعرات کراچی بن قاسم زون قائد آباد  کابینہ ڈویژن مجید کالونی میں سیکھنے سکھانے کے ماہانہ حلقے کا انعقاد ہوا جس میں مختلف شعبہ جات کی ذیلی تا زون مشاورت سمیت کم و بیش 27 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دینی حلقے کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک اورنعت شریف سے ہوا جس کے بعد اجتماعی فکرِ مدینہ کی گئی اورشجرہ شریف بھی پڑھا گیا ، فقہ میں غسل کا طریقہ سکھایا گیا اورجھوٹ بولنے کی مذمت کے موضوع پر بھی بیان کیا گیا ، پچھلے ماہ میں ہونے والے دینی حلقہ کی دہرائی کروائی گئی ، اسکے بعد شیڈول کے مطابق عطار کی باتیں اور پھر نیکی کی دعوت پر مبنی اعلانات کئے گئے۔ اس دینی حلقے کا اختتام دعا و سلام پر کیاگیا۔