دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 17 دسمبر 2021ء کو میانوالی زون، اطراف حافظ والا کابینہ کی ڈویژن دوآبہ میں ایک گھر میں محفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ و ڈویژن نگران سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔ کابینہ نگران نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے، دعوتِ اسلامی کو عطیات دینے اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی سالانہ بکنگ کروانے کا ذہن دیا ۔ 05 اسلامی بہنوں نے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی سالانہ بکنگ کروانے کی نیت کی، الحمدللّٰہ اگلے ماہ سے اسی گھر میں مدنی قاعدہ کورس بھی کروایا جائے گا۔