دعوت اسلامی کے تحت 13 دسمبر2021 ء کوکراچی ساؤتھ
زون 1 لیاری کابینہ ڈویژن موسی لین میں کابینہ نگران نے ڈویژن نگران، ڈویژن مشاورت
علاقہ نگران اور علاقہ مشاورت و ذیلی نگران اور ان کی ماتحت ذمہ داراسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ کیا۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے دعائےعطار سے حصہ
پانے کا ذہن دیتے ہوئےاسلامی بہنوں کی تربیت کی۔ انہوں نے مشورےمیں اسلامی بہنوں
کو تنظیم کے اصولوں کے مطابق کام کرنے ،شیڈول پر عمل کرنے اور وقت پر جمع کروانے
کا ذہن دیا، ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتیں کیں اور اسلامی بہنوں کو ٹیسٹ دینے کے متعلق ترغیب دلائی
جس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوت اسلامی کے تحت 12 دسمبر 2021 ءکو کراچی کے
علاقے آرام باغ صدر کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس ميں کابینہ نگران اسلامی بہن نے بھی شرکت کی ۔
مبلغہ دعوت اسلامی نے ” موت کی تیاری “کے
حوالے سے بیان کیا اور ”ایک
مبلغہ دعوت اسلامی کو کیسا ہونا چاہیے “کے موضوع پر بھی مدنی پھول دیئے۔ کابینہ نگران نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کے مسائل سن کر ان کا حل بتایا اور دینى
كاموں کو مضبوط کرنے کے حوالے سے تجاویز دیں۔ آخر میں ذمہ داراسلامی بہنوں نے وقت
پر کارکردگی دینے اور باہمی رابطے میں رہنے کی نیتیں کیں۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 13 دسمبر 2021ء
بروز پیر قائدآباد کابینہ ڈویژن مجید کالونی ، ڈویژن KEPZ اور بھینس کالونی میں ماہانہ مدنی مشوروں کا انعقاد ہوا جن میں کابینہ نگران ومشاورت سمیت 23 ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشوروں میں شریک اسلامی بہنوں کے آٹھ دینی کاموں سے متعلق
کلام کیا اور دینی کام زیادہ سے زیادہ کرنے کی ترغیب دلائی نیز ہفتہ وار رسالے کی تعداد بڑھانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی
بہنوں نے کمزوریوں کو دور کرنے، وقت پر کارکردگی دینے، نیز شعبہ اصلاح اعمال کے
تحت کام کرنے کی نیتیں پیش کیں۔
دعوت ِاسلامی کے تحت 15 دسمبر 2021 ء کو کراچی ساؤتھ زون 1 لیاری کابینہ
ڈویژن ٹاور میں سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں دیگر ذمہ داران اسلامی بہنوں نے سمیت صاحبزادیِ عطار سلمہاالغفار نے
خصوصی طور پر شرکت کی۔
اجتماع پاک میں زون مشاورت ذمہ دار اسلامی
بہن نے سیرتِ حضرت ابراہیم علیہ
السلام کے
موضوع پربیان کیا جس میں اللہ پر توکل
کرنے ، گناہوں سے بچنے اور زیادہ سے زیادہ
انفرادی عبادت کرنے کا ذہن دیا۔
دعوت اسلامی کے تحت 18 دسمبر 2021ء نواب شاہ زون کے شہدادپور
کابینہ کے ڈویژن شہداد پور میں ماہانہ سیکھنے سکھانے کا دینی حلقہ منعقد ہوا جس میں
زون نگران، کابینہ نگران اور 42 سے زائد
اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
جس میں زون نگران اسلامی بہن نے دعا کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور زون نگران اسلامی بہن نے دارالسنہ حیدرآباد
داخلے کروانے کا ذہن دیا جس پر ہاتھوں
ہاتھ 11 اسلامی بہنوں نے داخلے کی نیتیں پیش کیں ۔ سیکھنے سکھانے کے حلقے کی بدولت
امیر اہلسنت کے مہکتے مدنی پھول سننے کی سعادت نصیب ہوئی مزید اسلامی بہنوں نے ہر
ماہ شرکت کیلئے نیت بھی پیش کی ۔
اطراف ساہیوال کابینہ کی ڈویژن گڑھ فتح شاہ میں شعبہ شب
و روز کی ذمہ دار کا اجلاس
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 19 دسمبر 2021ء کو
رکن زون شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے
مشورہ کیا جس میں کابینہ نگران اور ڈویژن نگران نے شرکت کیا۔
نیزانہیں شب وروز کے مدنی پھول، خبریں کیسے
بناتے ہیں ،کن کن شعبہ سے کون کون سی کی
خبریں وصول کرنی ہیں، یہ سب سمجھایا، اسلامی بہن نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا
اور شعبے کو مضبوطی سے لے کر چلنے کی بھی نیت کی۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 19 دسمبر 2021ء کو 8 دینی کام کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔ اس مشورے میں زون مشاورت نے بھی شرکت کی اورکابینہ سطح پر
شب روز کی اسلامی بہن کا تقرر کیا ۔نیزانہیں شب وروز کے مدنی پھول، خبریں کیسے
بناتے ہیں ،کن کن شعبہ سے کون کون سی کی
خبریں وصول کرنی ہیں، یہ سب سمجھایا۔ اسلامی بہن نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا
اور شعبے کو مضبوطی سے لے کر چلنے کی بھی
نیت کی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 19 دسمبر 2021ء پاکپتن زون، کابینہ بنگہ حیات کی ڈویژن گروچک میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے اجلاس لیاجس میں ڈویژن تا ذیلی
تمام ذمہ داران نے شرکت کی ۔ نگران کابینہ نے " احساس ذمہ داری "
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا کارکردگی
اور شیڈول فارم وقت پر دینے کا ذہن دیا۔ ذمہ داران کو اپنے ماتحت کا اجلاس لینے
اور سیکھنے سکھانے کے حلقے میں شرکت کے لیے
ترغیب دلائی اور کارکردگی بڑھانے کا ذہن دیا۔ اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
اوکاڑہ زون میں شعبہ سیکھنے سکھانے کا
ماہانہ حلقہ میں ذمہ داران کا اجلاس
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 18 دسمبر2021ءکو شعبہ ماہانہ تربیتی حلقہ کی رکن زون شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ داران کا اجلاس لیا جس میں شعبے کے مدنی
پھولوں پر کلام ہوا۔ ہر ماہ ہر ڈویژن میں
سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگانے اور اسے مضبوط بنانے کا ذہن دیا جبکہ اسلامی بہنوں کو شعبےکے دینی کام بڑھانے کاذہن دیا گیا۔ اسلامی بہنوں
نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 17 دسمبر 2021ء کو میانوالی
زون، اطراف حافظ والا کابینہ کی ڈویژن دوآبہ میں ایک گھر میں محفل نعت کا انعقاد
ہوا جس میں کابینہ و ڈویژن نگران سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔ کابینہ
نگران نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی
بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے، دعوتِ اسلامی کو عطیات
دینے اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی سالانہ بکنگ کروانے کا ذہن دیا ۔ 05 اسلامی بہنوں نے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی
سالانہ بکنگ کروانے کی نیت کی، الحمدللّٰہ
اگلے ماہ سے اسی گھر میں مدنی قاعدہ کورس بھی کروایا جائے گا۔
دعوتِ اسلامی کے تحت 16 دسمبر 2021 ءبروز
جمعرات بلدیہ ٹاؤن کابینہ ڈویژن مہاجر کیمپ میں 2مختلف مقامات پر ماہانہ سیکھنے
سکھانے کےدینی حلقوں کا انعقاد کیا گیا جن
میں کم و بیش 84 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دینی حلقوں میں مبلغات دعوت اسلامی نے دعا کے
مدنی پھول پر بیانات کئے، غسل میت دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ سکھایا گیاکابینہ ذمہ
دار اسلامی بہن نے شرکت کی ۔
بلدیہ ٹاؤن کابینہ کے ڈویژن سعید آباد میں ماہانہ سیکھنے سکھانے کا دینی حلقہ
دعوتِ اسلامی کے تحت بلدیہ ٹاؤن کابینہ کے
ڈویژن سعید آباد میں 16 دسمبر2021 ءبروز
جمعرات ماہانہ سیکھنے سکھانے کاحلقہ منعقد کیا گیاجس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی
بہنوں سمیت کم و بیش 61 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
سیکھنے سکھانے کے حلقے میں دعا کے مدنی پھولوں
پر بیان کیا گیااورپچھلے ماہ کی جانے والی انفرادی کوشش کی اچھی کارکردگی پر ذمہ
دار اسلامی بہنوں کو تحائف بھی پیش کئے گئے۔
Dawateislami