1 ذوالقعدۃ الحرام, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے تحت 12دسمبر2021ء کو حیدرآباد ریجن ڈویژن
نواب شاہ میں مدنی مشورے کا ا نعقاد ہوا جس میں مختلف
شہروں سبی،ڈیرہ الہ یار ،گھوٹکی ،میرپور
خاص ،نوابشاہ ،حیدرآباد کی ریجن تا زون
سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن نگران اسلامی بہن نے ’’ راہِ خدا میں اسلاف اکرام کی قربانیوں ‘‘ کے موضوع
پر سنتوں بھرا بیان کیا اور موجودہ حالات
میں نیکی کی دعوت کو عام کرنے کی ضرورت پر
کلام کرتے ہوئے بتایا کہ نیکی کی دعوت ہی کے ذریعہ سے لوگوں کے ایمان ،عقیدے اور اعمال کو
مضبوط کیا جا سکتا ہے ۔