17 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کی طرف سے 28 نومبر 2021ء کو مظفر گڑھ زون میں زون سطح پر مدنی مشورہ ہوا جس میں مختلف شہروں مظفر گڑھ،مظفر گڑھ اطراف،روحیلاں والی،جتوئی
وغیرہ سے اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
عالمی
مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کا دینی کام کرنے ،رسالہ کارکردگی میں اضافہ کرنے،حسنِ اخلاق اپنانے پر مدنی
پھول دیئے۔
٭دوسری
طرف مظفر گڑھ زون میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ نگران عالمی مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے دینی حلقہ میں ’’ دنیا کی مذمت اور اپنے وقت کا درست
استعمال کرنے کا طریقہ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا نیز اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع
میں شرکت کرنے اور اپنے اداروں میں درس دینے کا ذہن دیا۔