دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں جھنگ زون لالیاں کابینہ کی ڈویژن ترکھانوالہ میں محفلِ نعت کاانعقاد ہواجس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے محفل نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کا تعارف کروایا ۔ مزیدڈویژن و علاقائی سطح  پر تقرری کی اور انہیں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کا جدول و کارکردگی فارم سمجھائے جس پرڈویژن اور علاقہ نگران اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کرتے ہوئے جدول اور مدنی پھولوں کے مطابق دینی کام کرنے کی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  17اگست 2021 ء بروز منگل پاکستان کے شہرراولپنڈی میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشوروں کا سلسلہ ہوا جن میں کراچی ریجن نگران ،کراچی ایسٹ زون2 کی کابینہ نگران نیز مدرسۃ المدینہ( اسلامی بہنوں کےلئے ) کی پاکستان سطح کی ذمہ دارسمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کےدرمیان دینی کاموں میں تقسیم کاری کرنےکےفوائد پر بیان کیااورانہیں اس بارےمیں تربیتی نکات سمجھائے نیزکارکردگی جدول کی بر وقت سافٹ ویئر پر انٹری کرنے کےحوالےسے ان کی تربیت کی اور مدنی پھول بتائے۔مزید تقرری مکمل کرنے کے حوالےسےاہداف بھی دیئے جس پراسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔

اس کےعلاوہ پاکستان نگران اسلامی بہن نےمدرسۃ المدینہ ( اسلامی بہنوں کےلئے ) کی ذمہ داراسلامی بہنوں کو 8 ستمبر 2021ءسے شروع ہونے والے رہائشی کورسز کے انتظامات کے حوالے سے مدنی پھول دیئےاوراسلامی بہنوں کو تمام انتظامات بروقت مکمل کرنے کے متعلق اہداف دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  گزشتہ دنوں پاکستان کے شہر سرگودھا زون میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں سرگودھا زون نگران ، فیصل آباد ریجن نگران ، دارالسنہ ریجن سطح کی ذمہ دار مع مدنی عملے کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے دارالسنہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں کو کورسز میں داخلوں کےبارےمیں مدنی پھول دیئے۔مزید مدنی عملے کی تقرری مکمل کرنے اور دارالسنہ میں ہونےوالےدینی کاموں کےحوالےسےاپڈیٹ نکات بتائےجس پر اسلامی بہنوں نے ان نکات پر عمل کرنے کی نیتوں کااظہارکیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت  گزشتہ دنوں بھلوال زون میں مدنی مشورےکاانعقادکیاگیا جس میں بھلوال شہر کی علاقائی و زون سطح کی ذمہ دار فیصل آباد ریجن نگران مع مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے’’ہدف بنا کر کام کو بڑھانا ‘‘کے موضوع پر بیان کیا اور ہفتہ وار اجتماع کی تعداد کو بڑھانے کے حوالے سے اہداف دیئےنیز دارالسنہ میں ہونےوالےکورس میں داخلوں کی تعداد میں بہتری لانےکاہدف بھی دیا۔ساتھ ہی سافٹ ویئر پرتقرری بروقت انٹر کرنےکے بارے میں معلومات فراہم کیں ۔مزیدہفتہ وار رسالہ کی مطالعہ کارکردگی کوبڑھانےاورنئی ڈویژن میں دینی کام کےآغاز کرنے کے اہداف دیئے ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں سرگودھا زون  میں مدنی مشورےکاانعقادکیاگیا جس میں سرگودھا کی علاقائی و زون اورفیصل آباد ریجن نگران مع مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نےدینی کاموں میں بہتری لانےکےحوالےسےاسلامی بہنوں کونکات بتائےاور سافٹ ویئر پر اس کی اَپڈیٹ کی انٹری کرنےکاذہن دیانیزہفتہ واررسالے کی مطالعہ کارکردگی بڑھانےکاہدف بھی دیا۔ ساتھ ہی ماتحت کی تربیت کیسے کی جائے اورنئی ڈویژن میں دینی کام کا آغاز کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئےجس پر اسلامی بہنوں نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  گزشتہ دنوں سرگودھا زون خوشاب کابینہ کی شاہ پور ڈویژن میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں ذیلی تا ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے’’ اسلاف میں قربانی کا جذبہ ‘‘ کے موضوع پر کلام کرتےہوئے تقرریاں مکمل کرنےاور اس کی اپڈیٹ کو وقت پرسافٹ ویئر پر انٹر کرنےکاذہن دیا نیزہفتہ واررسالے کی مطالعہ کارکردگی بڑھانے کےحوالےسے اہداف دیئے جس پراسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں گلستان جوہر کابینہ کے علاقے منور چورنگی کراچی میں ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں علاقائی نگران اسلامی بہن سمیت ذیلی نگران و مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ’’اسلاف کی دین کی خاطر قربانی‘‘ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے صحابیات طیبات کی قربانیوں کےبارے میں معلومات دیں نیزدین اور قربانی کےمتعلق کلام کرتےہوئے دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں بھرپور حصہ لینے اورفکرِ آخرت کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے دینی کاموں کےلئےوقت دینے کی نیتوں کااظہار کیا۔اس کےعلاوہ ماہانہ کارکردگی فارم پُر کرنے کا طریقہ سمجھاتے ہوئے ہر ماہ وقت پرکارکردگی جمع کروانے کا ہدف دیا ۔ مزیددعائے شفاء اجتماع کی مضبوط تیاری کرنے، علاقائی دورے اور دینی حلقے میں زیادہ اسلامی بہنوں کو شرکت کروانے کے بارےمیں مدنی پھول دیئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 1 صدر کابینہ  جمشید روڈ میں ماہانہ مدنی مشورےکاانعقاد ہواجس میں کابینہ اور ڈویژن سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورےمیں شریک اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کو کرنےکے حوالے سے مدنی پھول دئیے نیز دینی کاموں میں تقسیم کاری کی ضرورت پر توجہ دلائی اور احساس ذمہ داری کے ساتھ شیڈول کے مطابق وقت پر کارکردگی دینے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ کے ڈویژن مہاجر کیمپ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کم و بیش 20 نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے’’تقسیم کاری ‘‘کے موضوع پر مختصر بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں تقسیم کاری کرنےکے حوالےسے نکات بتائے۔اس کےحوالےسے کارکردگی جدول سمجھایااور’’ آیئےدینی کام سیکھیں ‘‘کورس کی تشہیر کرنے اورخود بھی اس میں شرکت کرنے نیزاپنی ماتحت اسلامی بہنوں کو اس کورس میں شركت کروا نےکاہدف دیا۔ مزیدکارکردگی میں اضافےکرنےاور علاقائی دورہ میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ شب وروزللبنات کےتحت گزشتہ دنوں کوئٹہ زون میں ماہانہ مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں زون مشاورت  و کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے شب و روز کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئےاسلامی بہنوں کو وقت پر دینی کاموں کی مدنی خبریں دینے کا ذہن دیا ۔ ساتھ ہی دعوت اسلامی کی دینی خبریں دیکھنےاورپڑھنےکےلئے دعوت اسلامی کی آفیشل ویب سائٹ ’’دعوت اسلامی کے شب و روز‘‘ کاوزٹ کرنے کے بارے میں ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کوئٹہ  زون میں مدنی مشورےکاسلسلہ ہواجس میں زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے ’’تقسیم کاری‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اوراسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں تقسیم کاری کی ضرورت و اہمیت سے آگاہ کیانیزاپنے ماتحت شعبہ جات کو مضبوط بنانے کا ذہن بھی دیا جس پراسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ زون 2 کی ناظم آباد کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ کفن دفن کی زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے بھی شرکت کی اور اپنے شعبے کی کابینہ اور ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کو کارکردگی جدول میں بہتری لانے کے لئے نکات بتائے نیز ان کو آئندہ کے لئےدینی کاموں کو کرنےسےمتعلق نکات سمجھاتےہوئے اہداف دیئےجس پرذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔