٭دعوت
اسلامی کے تحت 15 نومبر 2021ء بروز پیر پاکستان نگران اسلامی بہن نے شعبہ
فیضان ِ مرشد کا مدنی مشورہ لیا ۔ اس میں
پاکستان سطح فیضانِ مرشد ذمہ دار، کراچی ریجن نگران ، کراچی
ریجن ساؤتھ 1کی زون نگران ، گلشن اقبال
کابینہ نگران ، شعبہ فیضان مرشد کی رکنِ کراچی ریجن اور رکنِ زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
٭اسی طرح دعوت اسلامی کے تحت 16 نومبر 2021ء بروز منگل پاکستان
نگران اسلامی بہن نے فیصل آباد ریجن کی زون نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ ٹیلی تھون کےحوالے ساتھ مدنی
مشورہ لیا جس میں اسلامی بہنوں کو جلد از جلد مالیات میں یونٹس جمع کروانے اور سابقہ سال کی Recovery کے حوالے سے ترغیب دلائی۔
٭دوسری
جانب دعوت اسلامی کے تحت 17 نومبر 2021ء بروز بدھ راولپنڈی کینٹ کابینہ
میں قائم جامعۃ المدینہ گرلز فاطمہ الزہرہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے ’’ ولیوں کے
سردار ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور طالبات کو دینی کاموں کی ذمہ
داری لینے کی ترغیب اور ٹیلی تھون کا ذہن
دیا۔
٭ علاوہ
ازیں دعوت اسلامی کے تحت 18 نومبر
2021ء بروز جمعرات کراچی ریجن اور ملتان ریجن کی زون نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ ٹیلی تھون کے حوالے سے
مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کےسابقہ دینی کام کا فالو اپ کیا اور آئندہ کے لئے اہداف دیئے۔