اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے تحت پچھلے دنوں سبی بلوچستان میں ایک ایڈووکیٹ اسلامی بہن کے گھر محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 35 شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ میلاد میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور24 نومبر 2019ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ فنڈ کے ذریعے دعوتِ اسلامی کا ساتھ دینے کی ترغیب دلائی۔