18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے تحت 10 اکتوبر 2024ء کو صوبہ بلوچستان
کی نگران اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ صوبہ بلوچستان ، ڈویژن اور میٹروپولیٹن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے کے دوران پاکستان مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے
راولپنڈی شہر سے بذریعہ انٹرنیٹ اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے ٹیلی تھون 2024ء کے متعلق رہنمائی کی اور دینی کاموں کا جائزہ لیا ۔
اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ڈونر سے رابطے کا فالو اپ لیا اور
ذمہ دار اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون ایونٹ کو مضبوط بنانے کے حوالے سے ترغیب دلائی جس پرتمام نگران اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔