20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت
اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 26نومبر 2019ء کو مدنی مشورہ
ہوا جس میں اراکین ریجن کراچی اور نگرانِ کابینہ نے شرکت کی۔ اراکینِ شوریٰ
حاجی محمد امین عطاری اور حاجی امین قافلہ نے ٹیلی تھون کی کارکردگی جائزہ لیا اور
دیئے گئے اہداف کو پورا کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے 13 دسمبر 2019ء کوایک ماہ کے
قافلے میں سفر کا ذہن دیا۔مشورے کے اختتام پر پچھلے دنوں انتقال کر جانے والے مرحوم
شہزاد عطاری کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا کروائی گئی۔