20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
زیرِا ہتمام 6 جولائی 2024ء کو کراچی کے علاقے
آگرہ تاج میں ایک ذمہ دار اسلامی بہن کے نکاح کے سلسلے میں محفلِ نعت کا
انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنیں و ذمہ داران شریک ہوئیں۔
محفلِ نعت کے آغاز میں تلاوتِ قراٰن کی گئی اور
نعت شریف پڑھی گئی جس کے بعد ٹاؤن نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں
انہوں نے حاضرین کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔بعدِ بیان دعوتِ اسلامی کی
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دعا کروائی جبکہ اختتام پر ملاقات کا
بھی سلسلہ ہوا۔