دعوتِ اسلامی کے تحت 12 نومبر 2019 ء کوانار کلی لاہور میں واقع کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج میں محفل ِ نعت کا ا نعقاد کیا گیا جس میں33 ڈاکٹرز، پروفیسرز اور طالبات نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور محفل ِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ٹیلی تھون مہم میں زیادہ سے زیادہ فنڈ کے ذریعے دعوتِ اسلامی کا ساتھ دینے کی ترغیب دلائی۔ محفل نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو مکتبۃ المدینہ کے رسائل بھی تحفے میں دئیے گئے۔