18 رمضان المبارک, 1445 ہجری
دعوتِ اسلامی کے تحت12جنوری2020ء کو گجرات کابینہ اسلام نگر میں دعائے حاجات اجتماع
کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں سمیت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔ شعبۂ تعلیم و رابطہ کی ریجن ذمہ دار
اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب
دلائی۔ اختتام میں پریشان حالوں کے لئے اجتماعی دعا بھی کی گئی۔