19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
اسلامی بہنوں کی
مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت 11نومبر2019ء کوگورنمنٹ ڈگری کالج بورے والا پنجاب میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں طالبات و
ٹیچرزسمیت61 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان
کیا اور اجتماعِ میلاد میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے
متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ٹیلی تھون مہم میں
زیادہ سے زیادہ فنڈ کے ذریعے دعوتِ اسلامی کا ساتھ دینے کی ترغیب دلائی۔