دعوت اسلامی کے شعبہ  علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ ہفتے یوکے برمنگھم ریجن بلیک کنٹری اور نارتھ برمنگھم( Coventry and North Birmingham)میں آن لائن نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جن میں کم وبیش 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔