اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں جیکب آباد کے علاقے مختیار کار روڈ میں  واقع صائمہ کوچنگ سینٹر میں درس اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور درس اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔