دعوتِ اسلامی کے تحت08 جنوری 2020ء کو  کلفٹن کابینہ کے علاقے پردیسی پرائیڈمیں دعائے حاجات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کراچی ریجن نگران اسلامی بہن نے”دعا مانگنے کی اہمیت اور فضائل“ پر سنّتوں بھرا بیان کیااور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو پریشان حال اسلامی بہنوں کےلئے خصوصی روحانی علا ج بتائے نیز تعویذات عطاریہ اور آن لائن استخارہ سروس کا تعارف بھی پیش کی۔آخر میں کراچی ریجن نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو پابندی کے ساتھ سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور ہر ہفتہ رسالہ پڑھنے یاسننے کی ترغیب دلائی۔