دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے شوبز کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے12 دن کا مدنی قافلہ کشمیرکے لئے روانہ ہواجس میں شوبز سےتعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول اور شعبہ کے ریجنل اور کابینہ سطح کے ذمّہ داران شریک ہوئے ۔ روانگی سے قبل عالمی مدنی مرکز میں ان اسلامی بھائیوں کی تربیت کا سلسلہ ہوا ۔مبلغ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور مدنی قافلے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔