پچھلے چند دنوں سے زینب شہزاد اور آمنہ شہزاد بیمار ہیں۔

امیر اہلِ سنت نے اپنے آڈیو پیغام کے ذریعے ان سے عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعائیں کیں۔ آپ نے انہیں صبر و ہمت سے کام لینے کی ترغیب دلائی ۔بیماری پر صبر کرنے کے فضائل پر مدنی پھول بیان فرمایا۔

پیغام عطار!

جسمانی تکلیف کی فضیلت

مسند امام احمد کی حدیث پاک کاخلاصہ ہے”اللہ پاک کسی مسلمان کو جسمانی تکلیف میں مبتلا کرتا اور پھر اسے شفا عطا فرماتا ہے تو اسے دھو کر پاک کر دیتا ہے اور اگر اس کی روح قبض فرمادیتا ہے تو اس پر رحم فرماتا اور اسے بخش دیتا ہے“۔

دعائے عطار

یا رب المصطفی جلا جلہ و صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیاری پیاری بچیوں زینب شہزاد اور آمنہ شہزاد کو شفائے کاملہ عاجلہ نافعہ عطا فرما۔ یا اللہ پاک انہیں صحتوں، راحتوں، عافیتوں، عبادتوں، ریاضتوں، دینی خدمتوں بھری طویل زندگی عطا فرما۔

مولائے کریم یہ بیماری دکھ پریشانی ان کے لیے گناہوں کا کفارہ ترقی درجات کا باعث جنت الفردوس میں بے حساب داخلے اور جنت الفردوس میں تیرے پیارے پیارے مکی مدنی محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کا پڑوس پانے کا ذر یعہ بن جائے۔ مولائے کریم انہیں در ددر کی ٹھوکروں اسپتالوں کے چکروں، ڈاکٹروں کے پھیروں اور دواؤں کے خرچوں سے نجات عطا فرما۔ الہ العالمین انہیں صبر دے ، صبر پر ڈھیروں ڈھیر اجر دے۔ اٰمین بجاہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم

لَا باسَ طَھُور ان شا اللہ- لَا باسَ طَھُور ان شا اللہ- لَا باسَ طَھُور ان شا اللہ

ان شا اللہ الکریم یہ بیماری گناہوں سے پاک کردے گی ۔

آپ نے مزید مدنی پھول ارشاد فرماتے ہوئے فرمایا کہ گھر کے تمام افراد کی خدمتوں میں عرض ہے کہ نمازوں کی پابندی کرتے رہیں گناہوں سے پاک سنتوں بھری زندگی گزار یں دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے ہردم وابستہ رہیں خاندان کے تمام اسلامی بھائی اپنے چہرے پر تھوڑ ی کے نیچے ایک مٹھی داڑھی سجائیں داڑھی منڈانا اور ایک مٹھی سے گھٹانا حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے۔ معاذ اللہ اب تک جس نے داڑھی منڈھائی یا ایک مٹھی سے گھٹائی ہے اس پر واجب ہے فورا توبہ کریں ۔ اور پکا عہد کریں کہ نہ اب داڑھی کٹے اور نہ ایک مٹھی سے گھٹے۔

مردوں کے لیے زلفیں رکھنا سنت ہے اللہ کریم کے پیارے پیار ے آخری نبی مکی مدنی محمد عربی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے کبھی آدھے مبارک کان تک کبھی پورے مبار ک کان تک اور کبھی مبارک کندھوں تک بال شریف بڑھائے۔ زہے نصیب اس سنت پر بھی عمل کی سعادت نصیب ہو۔

یاد رہے کہ مرد کے لئے بالوں کو اتنا بڑھانا کہ کندھوں کے نیچے پہنچ جائے حرام اور گناہ ہے جب کہ عورت کے لئے بالوں کو کاٹ کر کندھے سے اوپر کرلینا حرام اور گناہ ہے اس مسئلے کی مزید تفصیل کے لیے ”فتاویٰ رضویہ شریف جلد 21 صفحہ نمبر 600“

ہر جمعرات کو سنتوں بھرے اجتماع میں اول تا آخر شریک ہوں، رات گزاریں، وہیں سوئیں تہجد کی سعادت حاصل کریں رقت انگیز دعائیں تہجد کی بھی برکتیں لوٹیں۔ سنتیں سیکھنے سکھانے کے لیے ہرماہ کم از کم تین دن مدنی قافلے میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھرا سفر اختیار کرے گھر کی تمام اسلامی بہنیں بدھ کے روز دوپہر میں دعوت اسلامی کے اجتماع میں شریک ہوں گھر کے تمام ا فراد اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لے کر مکتبہ المدینہ کے نیک اعمال نامی رسالے میں دیئے ہوئے خانے پُر کریں اور ہر ماہ پہلی تاریخ کو اپنے یہاں کے دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے ذمہ دار کو جمع کروائیں ان شاء اللہ الکریم تقویٰ کا انمول خزانہ ہاتھ آئے گا اور عشقِ رسول کے چھلکتے جام نصیب ہوں گے ہفتہ وار دینی رسالہ ضرور پڑھا یا سنا کریں اس ہفتہ کا رسالہ ہے ”بابا جی اور گھر کے جھگڑے“ اس کے صرف 17 صفحات ہیں ضرور پڑھیں چاہیں تو آڈیو میں سن بھی سکتے ہیں۔

دعوت اسلامی کے اکلوتے ”ماہنامہ فیضان مدینہ“ کی بکنگ نہ کروائی تو کروالیں اور عمر بھر یہ سلسلہ جاری رکھیں اور پڑھتے بھی رہیں معلومات کا ڈھیروں ڈھیر خزانہ ہاتھ آئے گا۔ اِن شااللہ الکریم

مزید کم از کم ایک فرد کو بارہ ماہ کے لیے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے کے لیے تیار کیجئے اور ثواب کا حقداد بنیے۔ ہوسکے تو 2500 یا اس سے زائد کے رسائل مکتبہ المدینہ سے خرید کر تقسیم فرمادیجئے۔