امیر اہل سنت کی طیب طاہر عطاری کی صاحبزادی کے انتقال پر لواحقین سے تعزیت
پچھلے دنوں طیب طاہر عطاری کی صاحبزادی رضائے الہی سے انتقال کرگئیں۔
انتقال
کی خبر ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اپنے آڈیو پیغام کے ذریعے مرحوم کے گھر والوں
سے تعزیت کی اور مرحومہ کو ایصالِ ثواب کرتے ہوئے دعائیں کیں۔
پیغام
عطار!
گناہوں سے بچنے والے کا اعزاز
مکتبہ المدینہ کی کتاب ”آخرت کے حالات“صفحہ
نمبر 155 پر کچھ اس طرح لکھا ہے حضرت موسیٰ علیہ الصلوة والسلام نے ایک شخص کوعرش کے سائے میں دیکھا تو آپ کو اس کے
مرتبے پر رشک آیا اور فرمایا کہ یقینا ربِ
کریم کے یہاں یہ شخص عزت والا ہے آپ کے عرض کرنے پر اللہ پاک نے آپ کو اس کا نام
بتایا اور فرمایا کہ میں تمہیں اس کے عمل
کے مطابق ار شاد فرماتا ہوں میں نے جو لوگوں کو نعمتیں عطا فرمائی تھیں وہ ان پر حسد نہیں کرتا تھا نہ چغلی کرتا نہ
والدین کی نافرمانی کرتاتھا۔
سگِ مدینہ محمد الیاس عطار قادر رضوی عفی عنہ کی جانب سے السلام علیکم ورحمہ اللہ وبرکاتہ
مجھے یہ ا فسوسناک خبر ملی کہ طیب طاہر عطاری کی
صاحبزادی بیمار رہنے کے بعد 21 صفر شریف 1443 سنِ ہجری بمطابق 29 ستمبر 2021 کو ایک
دن کی زندگی پاکر سیالکوٹ میں اللہ پاک کو پیاری ہوگئیں۔اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن
میں
تمام سوگواروں سے تعزیت کرتا ہوں اور صبر وہمت سے کام لینے کی تلقین کرتا ہوں۔
دعائے عطار
یا رب المصطفی جلا جلالہ و صلی اللہ علیہ وسلم سید یوسف شاہ صاحب کو غریقِ ر حمت فرما، اے اللہ پاک ان کو ا پنے جوار رحمت میں جگہ نصیب فرما، مولائے
کریم ان کے تمام چھوٹے بڑے چھپے ظاہر جانے انجانے ہونے والے گناہ معاف فرما۔
یاالہ
العالمین ان کی قبر جنت کا باغ بنے رحمت کے پھولوں سے ڈھکے تا حد نظر وسیع ہوجائے۔
یا اللہ پاک ان کی قبر کی گھبراہٹ وحشت
اور تنگی دور ہو، یا اللہ پاک ان کی قبر کا اندھیرا دور ہو، نورِ مصطفی کا صدقہ ان کی قبر تا حشر جگمگاتی رہے۔ یا اللہ پاک مرحوم کو بے حساب
بخش کر جنت الفردوس میں اپنے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کا
پڑوس نصیب فرما، یا اللہ پاک تمام سوگواروں کو صبر جمیل اور صبر جمیل پر اجر جزیل
مرحمت فرما۔
یا
الہ العالمین میرے پاس جو کچھ ٹوٹے پھوٹے اعمال ہیں اپنے کر م کے شایان شان اجر عطا فرما۔یہ سارا ثواب حضور صلی
اللہ علیہ وسلم
کو عطا فرما، بالوسیلہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم یہ
سارا اجرو ثواب سید یوسف شاہ صاحب سمیت ساری امت کو عنایت فرما۔ اٰمین بجاہ خاتم
النبیین صلی
اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم
تمام
سوگوار صبر و ہمت سے کام لیں اللہ پاک کی رحمت پر نظر رکھیں اور جو مقدر میں ہوتا
ہے وہ ہو کر رہتا ہے جس کا وقت پورا
ہوجاتا ہے ایک سیکنڈ کے لئے آگے پیچھے
نہیں ہوسکتا جانے والے کےلئے بے شک خوب مغفرت کی دعائیں کیجئے، ایصالِ ثواب کیجئے،
صدقہ جاریہ کے کام کیجئے۔ مگر بے صبری مت کیجئے، بے صبری کرنے سے جانے والا پلٹ کر
نہیں آتا ، الٹا صبر کے ذریعے ہاتھ آنے والا جنت کا خزانہ ہاتھوں سے نکل جا تا ہے ۔
واللہ یہ بہت بڑا نقصان ہے بہت بڑی مصیبت
ہے مرنا تو ایک دن سبھی کو جانا ہے ہم تھوڑی بچیں گے جو بھی دنیا میں آیا جانا ہے، دنیا بے
وفا ہے کسی کے ساتھ وفا تھوڑی کرتی ہے۔
بے وفا دنیا سے مت کر اعتبار-تو اچانک موت کا ہوگا
شکار
موت آکر ہی رہے گی یاد رکھ-جان جا کر ہی رہے گی یاد
رکھ
امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ
نے مزید مدنی پھول ارشاد فرمایا کہ تمام سوگواروں کی خدمت میں عرض ہے کہ نمازوں کی
پابندی کرتے ہیں گناہوں سے پاک سنتوں بھری زندگی گزار یں دعوت اسلامی کے دینی
ماحول سے ہردم وابستہ رہیں خاندان کے تمام
اسلامی بھائی اپنے چہرے پر تھوڑ ی کے نیچے ایک مٹھی داڑھی سجائیں داڑھی منڈانا اور
ایک مٹھی سے گھٹانا حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے۔ معاذ اللہ اب تک جس نے
داڑھی منڈھائی یا ایک مٹھی سے گھٹائی ہے اس پر واجب ہے فورا توبہ کریں ۔ اور پکا
عہد کریں کہ نہ اب داڑھی کٹے اور نہ ایک مٹھی سے گھٹے۔
مردوں
کے لیے زلفیں رکھنا سنت ہے اللہ کریم کے
پیارے پیار ے آخری نبی مکی مدنی محمد عربی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے کبھی آدھے مبارک کان تک کبھی پورے مبار ک کان تک اور کبھی مبارک کندھوں تک بال
شریف بڑھائے۔ زہے نصیب اس سنت پر بھی عمل
کی سعادت نصیب ہو۔
یاد
رہے کہ مرد کے لئے بالوں کو اتنا بڑھانا کہ کندھوں کے نیچے پہنچ جائے حرام اور
گناہ ہے جب کہ عورت کے لئے بالوں کو کاٹ کر کندھے سے اوپر کرلینا حرام اور گناہ ہے
اس مسئلے کی مزید تفصیل کے لیے ”فتاویٰ رضویہ شریف جلد 21 صفحہ نمبر 600“
ہر
جمعرات کو سنتوں بھرے اجتماع میں اول تا آخر شریک ہوں، رات گزاریں، وہیں سوئیں
تہجد کی سعادت حاصل کریں رقت انگیز دعائیں
تہجد کی بھی برکتیں لوٹیں۔ سنتیں سیکھنے
سکھانے کے لیے ہرماہ کم از کم تین دن مدنی
قافلے میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھرا سفر اختیار کرے گھر کی تمام اسلامی بہنیں بدھ کے روز دوپہر میں دعوت اسلامی کے اجتماع میں شریک ہوں گھر کے
تمام ا فراد اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لے کر مکتبہ المدینہ کے نیک اعمال نامی رسالے میں دیئے ہوئے خانے پُر کریں اور ہر
ماہ پہلی تاریخ کو اپنے یہاں کے دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے ذمہ دار کو
جمع کروائیں ان شاء اللہ الکریم تقویٰ کا
انمول خزانہ ہاتھ آئے گا اور عشقِ رسول کے چھلکتے جام نصیب ہوں گے ہفتہ وار دینی
رسالہ ضرور پڑھا یا سنا کریں اس ہفتہ کا رسالہ ہے ”بابا جی اور گھر کے جھگڑے“ اس کے صرف 17 صفحات ہیں ضرور پڑھیں چاہیں تو آڈیو میں سن بھی سکتے ہیں۔
دعوت
اسلامی کے اکلوتے ”ماہنامہ فیضان مدینہ“ کی بکنگ نہ کروائی تو کروالیں اور
عمر بھر یہ سلسلہ جاری رکھیں اور پڑھتے بھی رہیں معلومات کا ڈھیروں ڈھیر خزانہ
ہاتھ آئے گا۔ اِن
شااللہ الکریم
مزید
کم از کم ایک فرد کو بارہ ماہ کے لیے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے کے لیے
تیار کیجئے اور ثواب کا حقداد بنیے۔ ہوسکے تو 2500 یا اس سے زائد کے رسائل مکتبہ المدینہ سے خرید کر تقسیم فرمادیجئے۔
زہے
نصیب مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے اللہ پاک کے دیئے ہوئے مال میں سے مسجد بنادیجئے
یا مسجد کی تعرمیر میں احصہ ہی لے لیجئے، مسجد بنانے کی بڑی فضیلت ہے فرمانِ مصطفٰے
صلی
اللہ علیہ وسلم
جس نے اپنے حلال مال سے وہ گھر بنایا جس پر اللہ پاک کی عبادت کی جائے تو اللہ پاک
اس کے لیے جنت میں موتی اور یعقوت کا گھر بنائے گا۔