دعوتِ اسلامی کی مجلس مکتوبات و اورادِ عطاریہ کے تحت گزشتہ دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں تین دن کا تعویذات تربیتی اجتماع ہوا جس میں کراچی کے مختلف علاقوں سے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔ اس اجتماع میں نگرانِ مجلس حاجی آصف عطاری نے عاشقانِ رسول کی تعویذات کے حوالے سے تربیت فرماتے ہوئے تعویذات کے ذریعے رسولُ اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی دُکھیاری امت کے ساتھ غمخواری کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دیگر مدنی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔

یاد رہے! مجلس کے زیرِ انتظام رسولُ اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی دُکھیاری امت کے ساتھ غمخواری کے عظیم جذبے کے تحت فی سبیلاللہ یعنی بغیر کسی رقم کےتعویذات دیئے جاتے ہیں۔ (رپورٹ:محمد جنید عطاری مدنی، رکن مجلس مکتوبات و اورادِ عطاریہ)