19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان
مدینہ میں 8 مارچ 2022ء بروز منگل مدنی مشورے کا انعقاد
ہوا جس میں تعمیراتی مجلس فیضان مدینہ فیصل آباد کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت
کی۔
اس
مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
ونگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہدعطاری نے سابقہ تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور نئے اہداف طے کئے۔
اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے تعمیراتی کاموں کے لئے رمضان عطیات اور دیگر عطیات زیادہ سے زیادہ جمع
کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔بعدازاں تعمیراتی کاموں میں آنے والی مشکلات کو حل کرنے
کے لئے مختلف اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)