18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کی مجلس ہومیوپیتھک ڈاکٹر
کے تحت 30 نومبر بروز ہفتہ2019 ءکو تاج ہومیوپیتھک میڈیکل کالج میر پور سندھ میں
مدنی حلقہ ہواجس میں ڈاکٹر عبدالرحیم (پرنسپل
کالج)اور کالج اسٹاف سمیت
ذمہ داران اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگران مجلس ہومیوپیتھک ڈاکٹر نےنماز
کی اہمیت اور نماز پڑھنے کے فوائد بیان کرتے ہوئے شرکائے حلقہ کو نمازوں کی پابندی
کرنے کا ذہن دیا اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اورمدنی کاموں میں
تعاون کرنے کا ذہن بھی دیا۔(عدیل
احمد عطاری ،آفس ذمہ مجلس ہومیو پیتھک ڈاکٹر)