22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے تحت ساؤتھ کوریا کے شہر تھیگو کے
علاقے نونگ کونگ میں سیکھنے سکھانے کے
حلقے کا ا نعقاد کیا گیا جس میں مقامی
لوگوں نے شرکت کی ۔
مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رُکن حاجی محمد امین عطاری نے ’’اللہ
پاک جو کرتا ہے بہتر فرماتا ہے ‘‘ کے
موضوع پر بیان کیا جس میں شرکا کو نعمتوں
پر شکر کرنے اور مشکلات پر صبر کرنے کا ذہن دیا ۔ بعدازاں حاضرین کو سلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ میں بیعت بھی کروایا۔ ( کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)