پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد مدینہ ٹاؤن میں
قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے بذریعہ انٹرنیٹ صوبائی آفس
نگران اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ فرمایا۔
اس دوران نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے پچھلی کارکردگیوں کا جائزہ
لیتے ہوئے آئندہ کے اہداف طے کئے اور ہفتہ وار اجتماع کا جائزہ لیا نیز دعوتِ اسلامی کے تحت منعقد ہوانے شب براءت
اجتماع کے حوالے سے اہداف دیئے۔
بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت نے ذمہ داران کو ان اجتماعات میں شرکت کرنے والے عاشقانِ رسول کی کی
تعداد کو بڑھانے اور اس حوالے سے اقدامات
کرنے کے بارے میں مدنی پھول ارشاد فرمائے
جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)