دعوتِ اسلامی کی مجلس کورسز کے تحت 18 نومبر 2019ء کو گوچھ گاؤں سیالکوٹ میں سنّتوں بھرا بیان کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی گاؤں کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ نگران مجلس کورسز نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مجلسِ کورسز کے تحت ہونے والے مختلف کورسز کے متعلق بریف کرتے ہوئے ان کورسز کے فوائد سے آگاہی فراہم کی۔ بعد میں ذمہ داران نے نگران مجلس کورسز کے ہمراہ علاقائی دورہ بھی کیا۔(رپورٹ،معاون نگرانِ مجلس محمداحمدسیالوی عطاری مدنی، مجلسِ کورسز)