25 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شب و روز (اسلامی بہنیں)کے تحت 13 نومبر 2021ء کو بذریعہ
کال مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں
ریجن سطح شعبہ شب و روز ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
تلاوتِ
قراٰن پاک اور نعت رسول ﷺ کے ساتھ مدنی
مشورے کا آغاز ہوا ۔ اس کے بعد پاکستان سطح شعبہ شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’عاجزی
و انکساری‘‘ کے موضوع سنتوں بھرا بیان کیا اور سفری شیڈول اور بہتر ماہانہ کارکردگی پر ذمہ
داراسلامی کی حوصلہ افزائی کی مزید کارکردگی
بہتر کرنے، بروقت ماتحت کا مدنی مشورہ لینے اور تقرریاں مکمل کرنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔