1 جون 2023ء کو  مدنی مرکز فیضانِ مدینہ نیو سیٹلائٹ ٹاؤن سرگودھا میں دعوتِ ا سلامی کا ہفتہ وار سنتوں بھر ااجتماع منعقد ہوا جس میں سرگودھا کے قرب و جوار سے مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اجتماع پاک میں نگرانِ پاکستان مشاورت ورکنِ شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری نے’’انبیا کی مقبول دعائیں‘‘ کے موضوع پر بیان کیا جس میں شرکا کوقبولیت کی امید سے دعا کرنے کا ذہن دیا نیز نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انھیں مدنی قافلے میں سفر کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے نیک خیالات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)