21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کی مجلس کارکردگی کے
تحت 8 ستمبر 2019ء کو ضلع سرگودھا ، ضلع چنیوٹ اور ضلع خوشاب سے کثیر عاشقانِ صحابہ و اہل بیت نے شہدائے کربلا کے ایصال ثواب کے لئے قافلوں میں سفر کیا۔ روانگی سے قبل رکنِ شوریٰ
حاجی محمد رفیع العطاری اور ذمّہ داران نے
شرکا کی تربیت کی اور دینِ متین کی سر بلندی کے لئے جان و مال کی قربانی کا ذہن دیا۔
واضح رہے کہ رکن شوریٰ حاجی محمد رفیع عطاری نے چنیوٹ شہر میں قافلے میں سفر کیا اور ان کے ہمراہ کثیر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی شرکت کی۔