دعوتِ اسلامی کی مجلس کورسز کے تحت یکم نومبر2019ء کو ریشم گلی مین بازار عارف والا میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں تاجر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ نگرانِ مجلس کورسز  نے شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اورمدنی مرکز فیضان مدینہ محمدی ٹاؤن عاف والا میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ،معاون نگرانِ مجلس محمداحمدسیالوی عطاری مدنی، مجلسِ کورسز)