دعوتِ اسلامی کی مجلس کورسز کے تحت 20فروری2020ء بروز جمعرات جامع مسجدفیضانِ صدیق اکبر حجرہ شاہ مقیم بصیرپور میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا۔ اجتماع میں مقامی عاشقانِ رسول و ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس موقع  پر نگران مجلس مدنی کورسز و اعتکاف محمد طارق عطاری نے رجب کا مہینہ کیسے گزاریں کے عنوان پر گفتگو کرتے ہوئے رجب المرجب کے فضائل اور نفل روزوں کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: محمد احمد سیالوی عطاری ، رکن مجلس مدنی کورسزواعتکاف )