12 فروری 2022ء بروز ہفتہ پنجاب پاکستان کے شہر  فیصل آباد میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیاجس میں پاکستان مشاورت آفس کے اراکین اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔دورانِ مدنی مشورہ جانشین ِامیر اہلِ سنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلَّہُ اْلعَالِیْ کی آمد کا بھی سلسلہ رہا۔

دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہدعطاری نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے 2021ء میں ہونے والے دینی کاموں کی کار کردگی کاجائزہ لیا جس پر ذمہ داراسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کی رپورٹ پیش کی ۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے دینی کاموں کو مزید بہتر بنانے کے لئے مدنی پھول دیئے نیز آئندہ کے اہداف بھی طے کئے۔ (رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)