دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ دارالسلام تنزانیہ  میں مفتی محمد اکبر ہزاروی صاحب کی آمد ہوئی۔ ذمّہ دارن نے ان کا استقبال کرتے ہوئے ان کو خوش آمدید کہا اور مفتی صاحب کو مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے شعبہ جات کا وزٹ کروایا اور دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کی جس پر مفتی صاحب نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کو خوب سراہا اور دعائیں بھی دی۔