دنیا بھر کے مسلمانوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے اور انہیں اسلامی شعار اپنانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مختلف اسلامک ایونٹس کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی اسلامی تعلیمات کو بیان کرتے ہیں۔

اسی سلسلے میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں کاہنہ نو لاہور میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں عاشقانِ رسول کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ”عشقِ مدینہ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے مدینۂ منورہ زادھا اللہ شرفاً و تعظیماً کے فضائل بیان کئے۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


21 جون 2022ء بروز منگل پاکستان کے شہر ملتان میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ملتان ڈویژن کے ناظمین و برانچ ناظمین کی شرکت رہی۔

دورانِ مدنی مشورہ صوبائی ذمہ دار مولانا عامر سلیم عطاری مدنی، رکنِ شعبہ عرفان عطاری مدنی اور رکن ِمجلس ملتان ڈویژن غلام عباس عطاری مدنی نے شعبے کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کا ذہن دیا جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی بہاولپور برانچ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام 20 جون 2022ء بروز پیر مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بہاولپور میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں شعبے کے مدرسین، شفٹ و برانچ ناظمین سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں ڈویژن ذمہ دار مولانا نعیم رضاعطاری مدنی نے شعبے کے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے قربانی کی کھالیں زیادہ سے زیادہ جمع کرنے کے اہداف دیئے اور اجتماعی قربانی میں بھر پور تعاون کرنے کے حوالے سے ذمہ داران کی تربیت کی۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی بہاولپور برانچ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں  پنجاب پاکستان کے شہر حافظ آباد میں اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد رب نواز چدھڑ، اسسٹنٹ اکاونٹ آفیسر شیخ عبدالنعیم اور اسپیشل برانچ میاں عرفان رسول نے دعوت اسلامی کے جامعۃ المدینہ بوائز کا وزٹ کیا۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شخصیات کو جامعۃ المدینہ بوائز کے نظام اور دینی تعلیم کے ساتھ دنیاوی تعلیم دینے کے متعلق بریفنگ دی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا نیز اسسٹنٹ کمشنر نے مدنی چینل کو اپنے تأثرات بھی دیئے۔بعدازاں ناظمِ جامعۃ المدینہ بوائز نے اسسٹنٹ کمشنر کو مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ ”اے ایمان والوں“ کتاب تحفے میں دی۔(رپورٹ:محمد ذوالفقار عطاری نگران کابینہ علی پور چٹھہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 22 جون 2022ء بروز بدھ پنجاب پاکستان کے ٹاؤن مری ضلع راولپنڈی میں قائم مدرسۃ المدینہ رہائشی میں بچوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایاگیا جس میں مدرسے ناظم اور مدرسین سمیت دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔

اس حلقے میں نگرانِ شعبہ مدرسۃ المدینہ رہائشی فلک شیر عطاری نے بچوں کی دینی، اخلاقی اور تعلیمی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر کلام کیا ۔

اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ نے مدرسۃ المدینہ رہائشی کے اسٹاف کے ہمراہ میٹنگ کی جس میں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں اور مدرسے کو خود کفیل کرنے متعلق مشاورت کا سلسلہ رہا۔(رپورٹ:شعبہ مدرسۃ المدینہ رہائشی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سندھ پاکستان کے شہر کراچی میں قائم عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 3 دن پر مشتمل (19، 20 اور 21 جون 2022ء کو) روحانی علاج کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی سٹی کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس کورس میں معلم محمد عدنان عطاری (شعبہ روحانی علاج) نے شرکا کو امت کی غمخواری کا جذبہ دلواتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں تعویذات لکھنے، دم کرنے اور کاٹ کرنے کا طریقہ سکھایا نیز چند ضروری احتیاطیں بھی بیان کیں۔

بعدازاں معلم کورس نے عاشقانِ رسول کوشعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے نئی اپڈیٹس سے آگاہ کیا ساتھ ہی دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:سمیرعلی آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پنجاب پاکستان کے شہر لاہور میں 3 دن پر مشتمل (18، 19 اور 20 جون 2022ء کو) روحانی علاج کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن لاہور سے آنے والے مختلف عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس کورس میں معلم محمد یونس عطاری (شعبہ روحانی علاج ) نے شرکا کو امت کی غمخواری کا جذبہ دلواتے ہوئے انہیں تعویذات لکھنے، دم کرنے اور کاٹ کرنے کا طریقہ سکھایا نیز چند ضروری احتیاطیں بھی بیان کیں۔

اس کے علاوہ معلم نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے نئی اپڈیٹس سے آگاہ کیا ساتھ ہی دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:سمیرعلی آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


صوبۂ پنجاب پاکستان کے ضلع لیہ میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 3 دن پر مشتمل (18، 19 اور 20 جون 2022ء کو) روحانی علاج کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈی جی خان سے آنے والے مختلف عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

دورانِ کورس معلم محمد طیب عطاری (شعبہ روحانی علاج ) نے امت کی غمخواری کا جذبہ دلواتے ہوئے شرکا کو تعویذات لکھنے، دم کرنے اور کاٹ کرنے کا طریقہ سکھایا نیز چند ضروری احتیاطیں بھی بیان کیں۔

اس کے علاوہ معلم نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے نئی اپڈیٹس سے آگاہ کیا ساتھ ہی دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:سمیرعلی آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ لاہورمیں 21 جون 2022ء بروز منگل دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ایک تربیتی سیشن ہوا جس میں شعبہ اجتماعی قربانی کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس تربیتی سیشن میں لاہور ڈویژن کے QMS سافٹ ویئر ذمہ دار فیاض عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے سافٹ ویئر کے Options کے متعلق اہم نکات پر گفتگو کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو احسن انداز میں کرنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ داران نے بھی اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقان رسول  کی دینی تحریک دعوت اسلامی اسلامی کے تحت مختلف شعبہ جات میں اسلامی تعلیمات کو عام کرنے کے لئے نیکی کی دعوت کا سلسلہ جاری رہتا ہے اسی سلسلے میں ڈسٹرکٹ کورنگی تھانہ زمان ٹاؤن میں بھی درس فیضان سنت ہوا ۔

ذمہ دار اسلامی بھائی نے درس فیضان سنت دیا اور شرکا کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت دی نیز سنتوں کی تربیت کے مدنی قافلوں میں سفر کا ذہن بنایا۔(رپورٹ: عبداخالق عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


21 جون 2022ء بروز منگل صوبۂ پنجاب پاکستان ڈسٹرکٹ اٹک کے تحصیل اٹک میں دعوتِ اسلامی کے تحت رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شوروم مالکان، بس مالکان اور ڈرائیورز سے ملاقات کی۔

اس دوران عاشقانِ رسول کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی و پنڈی ڈویژن ذمہ دار مولانا حافظ علی رضا عطاری مدنی نے ”خوفِ خدا“  کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکائے حلقہ کو 17 جولائی 2022ء کو 1 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

دوسری جانب اٹک ریلوے اسٹیشن میں اسٹیشن ماسڑ و دیگر افسران سے ملاقات کا سلسلہ رہا جس دوران ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کا تعارف کرواتے ہوئے انہیں مدرستہ المدینہ بالغان میں داخلہ لینے کا ذہن دیا جس پر ہاتھوں ہاتھ اسٹیشن ماسڑ نے اسٹیشن پر مدرستہ المدینہ بالغان لگانے کی نیت کا اظہار کیا۔

مزید ذمہ داراسلامی بھائیوں نے ایک جگہ شوروم پر بھی سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایاجس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ”نعمت کی قدر وشکر“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے 1 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی دعوت دی جس پر وہاں موجود شخصیات نے سفر کرنے کے متعلق اپنی اپنی نیتوں کا اظہار کیا نیز ایک شوروم مالک کو ہاتھوں ہاتھ فیضان آن لائن اکیڈمی میں قاعدہ ناظرہ کورس میں داخلہ دلوایا۔

اسی طرح ذمہ داران نے اٹک لاری اڈے پر سکائی ویز کے منیجر سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف دینی کاموں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:سلطان عطاری تحصیل اٹک رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


20جون 2022ء کو  شعبہ رابطہ برائےشخصیات دعوتِ اسلامی کے تحت ملتان ذمہ داران کا ملتان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں سٹی نگران محمد راشد عطاری نے ذمہ داران کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

ساتھ ساتھ مدنی مشورے میں اسلامی بھائیوں کی سابقہ دینی کام کی کارکردگی کا جائزہ ہوا اور انہیں اپڈیٹ نکات بتائے گئے نیز آئندہ کے لئے اہداف بھی دیئے گئے ۔ رپورٹ: شعبہ رابطہ براے شخصیات عطاری ملتان ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)