دعوت ِاسلامی کے زیر اہتمام 10 اکتوبر 2020ء  کو لالیاں کابینہ نگران اسلامی بہن نے ڈویژن سطح کی اسلامی بہنوں کے ساتھ ڈویژن کانڈیوال لالیاں(kandwal lalian) اور ونوکہ(venooka) میں مدنی مشورہ لیا۔مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت فرمائی اور آئندہ ماہ کارکردگی کو بہتر بنانے کے حوالے سے کلام کیا اور اسلامی بہنوں کا مدنی کام بڑھانے کا ذہن دیا نیز تمام اسلامی بہنوں نے نیتیں بھی پیش کیں۔

دعوت اسلامی کے شعبہ ڈونیشن کے زیراہتمام 11 اکتوبر 2020ء  کو فیصل آباد ریجن، میانوالی زون ڈونیشن بکس زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے قائد آباد کابینہ کی ڈویژن اور کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ کیا۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کو آمدن بڑھانے اور زیادہ سے زیادہ گھریلو صدقہ بکس رکھوانے کا ذہن دیا ۔ اَپ ڈیٹ کارکردگی فارم سمجھانے کی ترکیب کی نیز تقرریاں مکمل کرنے پر کلام کیا اور اہداف بھی دئیے ۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 10 اکتوبر 2020ء  کو فیصل آباد ریجن کی چنیوٹ کابینہ میں ڈونیشن بکس زون سطح کی اسلامی بہن نے سیٹلائٹ ٹاؤن ڈویژن ذمہ دار کے ساتھ شخصیات سے ملاقات کی جس میں ڈاکٹر سے بھی ملاقات کی گئی انہیں اجتماعات کی دعوت پیش کی گئی نیز گھریلوصدقہ بکس رکھنے اور دعوت اسلامی کو ان کی رقم جمع کروانے کی ترغیب بھی دلوائی گئی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیراہتمام فیصل آباد ریجن، اوکاڑہ زون کی ستگھرہ کابینہ کی شعبہ تعلیم ذمہ دار نے ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا۔

شعبہ ذمہ دار نے جن ڈویژن پر تقرری نہیں تھی تقرریاں مکمل کیں ۔ اسلامی بہنوں کو مدنی پھول اور کارکردگی فارم سمجھانے کا سلسلہ ہوا نیز شعبہ کے مدنی کاموں کو مضبوط بنانے کے لئے اہداف بھی طے کئے ۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 10 اکتوبر 2020ء  کو فیصل آباد ریجن کی جھنگ زون کا ٹیلیفونک مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کو 8 مدنی کام کو مضبوط بنانے کی ترغیب دلائی۔ ماہانہ کارکردگی پر کلام کیا اور ماہ ربیع الاول کے مدنی پھول سمجھائے اور ماہ ربیع الاول میں تقسیم رسائل کا ذہن دیا۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 10 اکتوبر 2020ء  کو چنیوٹ کابینہ نگران کا ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے ڈونیشن کے حوالے سے کلام کیا ۔انہیں وقت پر بکس کھولنے اور وقت پر کارکردگی جمع کروانے کی ترغیب دلوائی گئی نیز دعوت ِاسلامی کے لیے آمدن بڑھانے کے لئے زیادہ سے زیادہ گھریلو صدقہ بکس رکھوانے کا ذہن دیا۔

دعوت اسلامی کے تحت پچھلے دنوں  شعبہ شب وروز مجلس بیرون ملک ذمہ دار اسلامی بہن نے بذریعہ اسکائپ ایران کی ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا جس میں رکن مجلس بیرون ملک ہجویری ریجن نگران اسلامی بہن نے بھی وقت عطا فرمایا۔

شب و روز ذمہ دار نے مدنی خبروں کے مدنی پھول سمجھائے، ایک اسلامی بھن کا شب وروز پر تقرر فرمایا نیز مدنی مشورے میں کارکردگی پُر کرنے کا طریقہ کار سمجھایا گیا اور شب وروز کی مدنی خبریں پڑھنے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام  پچھلے دنوں ملتان ریجن نگران اسلامی بہن نے اپنی شعبہ مشاورتوں اور زون نگران کا بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورہ لیا جس میں ذمہ داران کو میلز کو کور کر نے، رسالہ کارکردگی میں اضافہ ، روزانہ جائزہ والے گروپ میں رپلائی کرنے اور مجلس مالیات کے ٹیسٹ کے نظام کو مضبوط کرنے کے ترغیب دلائی۔ اورادِ عطاریہ کے نئے بستوں کے لیے مشاورتوں کا فالواپ اور ڈونیشن بکس کے مدنی کاموں کا فالو اَپ اور کابینہ نگران سے ڈویژن نگران کے شیڈول کی معلومات کا فالو اپ کیا گیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 10 اکتوبر 2020 ء کو  ملتان ریجن، شجاع آباد زون، شہر ٹبہ، سلطان پور میں مدنی مشورہ ہواجس میں نگرانِ زون اور نگرانِ کابینہ ، ڈویژن نگران اور زون شعبہ مشاورتوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں ربیع الاول کے بارے میں مدنی پھول بیان کئے گئے ۔ تقسیمِ رسائل کا ہدف دیا گیااور مدنی کاموں کو مضبوط طریقے سے کرنے کا ذہن دیا گیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس ڈونیشن بکس کے زیر اہتمام 10 اکتوبر 2020 کراچی ایسٹ ملیر میں مدنی مشورہ ہوا جس میں متعلقہ شعبہ کی ریجن ذمہ دار نے زون اور کابینہ مشاورت اسلامی بہن کے ساتھ اجلاس کیا۔

اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کو مکمل گھریلو صدقہ بکس کھلوانے، رجسٹریشن مکمل کروانے، ڈونیشن بکس وقت پر کھولنے، کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کروانے، ماتحت سے وصول کرنے کی ترغیب دلائی گئی، ماہانہ کارکردگی فارم درست انداز میں فارمیٹ کے مطابق پُر کرنے کا طریقہ سمجھایا گیا۔

ذیلی تا ڈویژن تقرریوں کے اہداف بھی دئیے، گھریلو صدقہ بکس کے آرڈر ہر ڈویژن کے مطابق دینے کی ترغیب دلائی گئی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے تحت پچھلے دنوں  کراچی کے علاقہ لیاقت آباد (دستگیر) میں مخیر اسلامی بہن کے گھر مدنی حلقہ کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ اور ڈویژن سطح اسلامی بہن نے شرکت کی۔

دوران بیان ذمہ دار اسلامی بہن نے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کی آگاہی دیتے ہوئے انہیں مدنی مذاکرہ دیکھنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور آقا کریم ﷺ کی سنتوں پر عمل کرنے کا ذہن دیا جس پر اہل خانہ اور شریک اہل ثروت اسلامی بہنوں نے مدنی مذاکرہ دیکھنے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور سنتوں پر عمل کرنے کی نیتیں کیں۔

اسلامی بہنوں کی مجلس اوراد عطاریہ کے تحت 10 اکتوبر 2020 کو سرجانی کابینہ میں دعائے صحت اجتماع کا انعقاد ہوا۔ تلاوت اور نعت سے آغاز ہوا۔ بیان میں بیماری اور مصیبت کے فضائل بتائے گئے۔  ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اجتماعی دعا بھی کروائی۔ آخر میں دکھیاری امت کو تعویذات عطاریہ بھی ئیے گئے۔