دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ کے زیر اہتمام یوکے کی ریجن
سطح مکتبہ المدینہ اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مکتبہ المدینہ کی ملک ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ربیع الاول میں تقسیم رسائل کے مدنی پھول پیش کئے نیزماہنامہ فیضان مدینہ پڑھنے اور دیگر اسلامی
بہنوں کو انفرادی کوشش کے ذریعے پڑھوا نے
کاذہن دیا ۔
اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام12
اکتوبر2020ء کو لندن ریجن ٹوٹنگ (Tooting) میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس
میں 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کو غسل و کفن دینا سکھایا نیزانہیں
علم دین سیکھنے کے ساتھ ساتھ کتاب کفن دفن کا طریقہ پڑھنے اور عملی طور پر غسلِ
میت و کفن پہنانے کا طریقہ سیکھ کر میّت کو غسل دینے کا ذہن دیا۔
اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام 12 اکتوبر2020 ء کو مانچسٹر کے
علاقے ایکرینگٹن (Accrington) میں نیک اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 10
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی
بہنوں کو اپنے اعمال کاجائزہ لینے کا ذہن
دیا نیز نیک اعمال کرنے کا آسان طریقہ سمجھاتے ہوئے اپنے شب
و روز نیک اعمال کے مطابق گزارنے کی ترغیب
دلائی۔
دعوت اسلامی کی مجلس مدرستہ المدینہ بالغان کے تحت 11
اکتوبر 2020 ءبروز اتوار فیضان قُرآن اجتماع
ہوا جس میں مدرستہ المدینہ بالغان میں پڑھنے والے عاشقانِ قُرآن ، مدرسین اور سُنی آئمہ کرام نے شرکت کی ۔
فَیضانِ قُرآن اجتماع میں نگران مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان نے حاضرین کو قرآن پاک درست انداز میں
پڑھنے کا ذہن دیتے ہوئے روزانہ تلاوت قرآن کرنے کا ذہن دیا اور مدنی قاعدہ مکمل کرنے والے عاشقان قرآن کو
تحائف پیش کیے اس موقع پر نگران مجلس نے اٹھارہ ہزاری کابینہ ضلع جھنگ کے مدرسین
کا مدنی بھی مشورہ کیا۔
دعوت اسلامی کی مجلس
کفن دفن کے
تحت 12 اکتوبر 2020ء بروز پیر رضا آباد فیصل آباد
میں کفن دفن پریکٹیکل اجتماع ہوا جس میں رضا آباد ڈویژن کے عاشقان رسول نے شرکت کی ۔
مبلغ دعوت اسلامی تیمور الحسن عطاری ریجن زمہ دار مجلس کفن
دفن نے حاضرین کے درمیان غسل میت دینے کی فضیلت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے مجلس
کفن دفن کا تعارف کیااور مسلمان میت کو غسل دینے کا عملی طریقہ سیکھایا جبکہ کفن ،دفن
اور قبر کے شرعی مسائل سے آگاہ کیا نیز مسلم فینرل ایپلیکیشن کا تعارف کرواتے ہوئے
عاشقان رسول کو ترغیب دلاکر ایپ ڈاؤنلوڈ کر کے اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کا ذہن
دیا ۔
رکھنی بلو
چستان میں ڈی جی خان زون ذمہ داران کے
ساتھ مدنی مشورے کا اہتمام
دعوت اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت 4 اکتوبر
2020ء بروز اتوار رکھنی بلو چستان میں ڈی جی خان زون ذمہ داران کے ساتھ مدنی
مشورے کا اہتمام ہوا بعد مشورہ رکھنی بلو چستان کی مقامی موبائل مارکیٹ میں مدنی چینل کا ڈیٹا
عام کرنے اور مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب کا سلسلہ ہوا۔(رپورٹ: محمد عماد
عطاری،مجلس مدنی چینل عام کریں)
دعوت اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت 11 اکتوبر 2020ء
بروز اتوار عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 12 دن کا معلم کورس ہوا جس میں مختلف
شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
معلم کورس میں مبلغ
دعوت اسلامی محمداعجاز عطاری مدنی رکن مجلس مدنی کورسزواعتکاف نے شرکا کے درمیان معلم کورس میں آنے کا مقصد بیان
کرتے ہوئے شرکا کو کورس میں وقت گزارنے کے
حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز مدنی قافلے کا جدول ٹائم ٹو ٹائم زبانی یاد کروایا
اور جدید اصطلاحات کا تعارف کروایا ۔(رپورٹ:محمداحمدسیالوی عطاری رکن مجلس مدنی
کورسزواعتکاف )
دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام 9 اکتوبر 2020ء بروز جمعۃ
المبارک سیالکوٹ زون پھالیہ کابینہ پاہڑیانوالی
میں عیادت کا سلسلہ ہوا جس میں رکن شوری
حاجی اظہر عطاری نے نگران کابینہ پھالیہ ابو واصف محمد آصف رضا عطاری کی عیادت کی جن کا پچھلے دنوں روڈ ایکسیڈنٹ میں بازو ٹوٹنے کا معاملہ پیش آیا
رکن شوریٰ نے نگران کابینہ کھاریاں محمد اقبال
عطاری اور نگران کابینہ گجرات محمد عامر عطاری کے ہمراہ دعا ئے خیر کا اہتمام کیا۔(رپورٹ:طارق جاوید
عطاری )
کراچی ایسٹ ملیر
کورنگی زون لانڈھی کابینہ ڈویژن لانڈھی نمبر 6 میں قائم مختلف نجی تعلیمی ادارے کا وزٹ
دعوت اسلامی کی مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت8 اکتوبر 2020ء
بروز جمعرات مبلغ دعوت اسلامی محمد مہشید
مدنی ریجن ذمہ دار اور محمد سلمان عطاری ذون ذمہ دار نے کراچی ایسٹ ملیر کورنگی زون
لانڈھی کابینہ ڈویژن لانڈھی نمبر 6 میں قائم مختلف نجی تعلیمی ادارے
کا وزٹ کیا ۔ جہاں ذمہ داران دعوت اسلامی
نے اونر ڈے سے ملاقات کی۔
ملاقات میں مبلغ دعوت اسلامی محمد مہشید مدنی ریجن ذمہ دار
اور محمد سلمان عطاری ذون ذمہ دار نے طلباء سے 18 اکتوبر کے اسٹوڈنٹس اجتماع کے حوالے
سے کلام کرتے ہوئے طلباء کو اداروں میں میلاد اجتماعات کی دعوت
دی جس پر حاضرین نے اپنی اچھی اچھی نیتوں
کا اظہار کیا اس موقع پر ذمہ داران دعوت
اسلامی نے طلباء کو یونیورسٹی میں مدنی کام کر نے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ: محمد سلما ن
عطاری، کراچی ایسٹ ملیر کورنگی ذون ذمہ دار)
دعوت اسلامی کی مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت 7 اکتوبر 2020ء
بروز بدھ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی
میں مدنی مشورے کا اہتمام ہوا جس میں یونیورسٹی کے
طلباء و ذمہ داران نے شرکت کی ۔
مدنی مشورے میں مبلغ دعوت اسلامی محمد مہشید مدنی ریجن ذمہ
دار اور محمد سلمان عطاری ذون ذمہ دار نے طلباء سے 18 اکتوبر کے اسٹوڈنٹس اجتماع کے حوالے
سے کلام کرتے ہوئے طلباء کو اداروں میں میلاد اجتماعات کی دعوت
دی جس پر حاضرین نے اپنی اچھی اچھی نیتوں
کا اظہار کیا اس موقع پر ذمہ داران دعوت
اسلامی نے طلباء کو یونیورسٹی میں مدنی کام کر نے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ: محمد سلما ن
عطاری، کراچی ایسٹ ملیر کورنگی ذون ذمہ دار)
احمد پور شرقیہ ٹبی ہوت مہر میں ناظم یونین کونسل حاجی ضمیر
احمد کھچی کے گھر پر مدنی حلقہ
دعوت اسلامی کی مجلس عشر اطراف گاؤں کے تحت 11 اکتوبر 2020ء اتوار احمد پور شرقیہ ٹبی ہوت مہر میں ناظم یونین
کونسل حاجی ضمیر احمد کھچی کے گھر پر مدنی
حلقہ ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی محمد ارشد عطاری اطراف ڈویژن
نگران احمدپور شرقیہ نے عشر کے متعلق آگاہ کیا جس پر
حاجی ضمیر احمد نے کماد کا عشر دعوت اسلامی کودینے کی نیت
کا اظہار کیا اور اپنے تاثرات دیئے۔
نام کتاب: جَدُّ الْمُمْتارعَلٰی رَدِّ
الْمُحْتار
جلدوں کی تعداد: 7
کل صفحات: 4000
فقہ حنفی کی مشہور
کتاب ’’فتاوی شامی‘‘ جسے ’’رَدُّ الْمُحْتَار‘‘ بھی کہا جاتا ہے اس پر اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ
اللّٰہِ عَلَیْہ نے انتہائی مفید تحقیقی حواشی
تحریر فرمائے ہیں جسے جدید تحقیقی معیار
کے مطابق سات جلدوں میں انتہائی مزین انداز میں مکتبۃ المدینہ نے شائع کیا ہے، یہ کتاب در اصل علامہ ابن عابدین شامی قُدِّسَ سِرُّہ
السَّامی کی
کتاب ردالمحتار پر عربی زبان میں حاشیہ
ہے۔ اور’’رد المحتار‘‘ علامہ علاؤ الدین حصکفی علیہ الرحمہ کی’’در
مختار‘‘ جو کہ امام تمرتاشی علیہ الرحمہ کی کتاب ’’تنویر
الابصار‘‘ کی شرح ہے، اس پر حاشیہ ہے۔دعوتِ اسلامی کی
مجلس المدینۃ العلمیہ کے شعبہ کتب اعلیٰ
حضرت کے مدنی علمائے کرام نے اس کتاب میں درج ذیل کام کئے ہیں:
(1)تقدیم وترتیب (Presentation) :
٭ہر ”قَولُہُ“
پر نمبرنگ کا قیام ٭جدید عربی رسم لخط کے التزام کے ساتھ ساتھ رموز واوقاف کا
اہتمام ٭مشکل الفاظ پر اعراب ٭کتاب، باب اور فصل کا قیام۔
(2)تخریج وتحقیق (References &
Research):
٭قرآنی آیات، احادیث کریمہ اور عبارتوں کی تخریج ٭وہ کتابیں جو طبع ہی نہیں ہوسکیں اور مخطوطے کی شکل میں ہیں ان کی تخاریج
امام
اہلسنّت علیہ
الرحمہ کی
عادتِ کریمہ ہے کہ کسی مسئلہ میں چند کتابوں کی عبارتیں ذکر کرنے کے بعد اپنے
مؤقف کی تائید میں دیگرکئی کتابوں کے صرف
نام ذکر فرمادیتے ہیں تو ان کی بھی تخریج کا اہتمام
کیا گیا ہے۔
کبھی اس مسئلہ کی تحقیق کسی دوسری جگہ فرماچکے
ہوتے ہیں تو اس کی طرف صرف اشارہ فرمادیتے ہیں تو ان کی بھی تخاریج کی کوشش کی گئی
ہے۔
امام
اہلسنت علیہ
الرحمہ نے
رد المحتار پر حواشی کے ساتھ ساتھ کئی علوم وفنون اور کتب پر بھی حواشی رقم فرمائے
ہیں اور جد الممتار میں کئی جگہ ان کا حوالہ بھی دیا ہےتو ان حواشی کی تخریج کے
ساتھ وہاں بیان کردہ امام کی تحقیق کو بھی کتاب کی زینت بنایا گیا ہے۔
جہاں
اعلیٰ حضرت علیہ
الرحمہ نے
کسی حدیث مبارکہ کی طرف اشارہ کیا ہے تو غوروخوض کے بعد امام کی مرادی حدیث مبارکہ
بھی مکمل بیان کردی گئی ہے۔
اپنی
رائے،تحقیق اور اضافہ جات کو امام اہلسنّت کی عبارت سے الگ رکھا گیا ہے تاکہ غلطی
کی صورت میں مصنف علیہ الرحمہ کا دامن پاک رہے۔
عرب دنیا میں رائج جدید اندازِ
تحقیق وتخریج اختیار کیا گیا ہے۔
(3)تقابل (Comparison) :
پوری
کتاب کا ایک سے زائد مرتبہ تقابل کیا گیا ہے۔
اس
حاشیے کی ابتدائی دوجلدیں (کتاب الطہارۃ تاکتاب الطلاق) الجمع الاسلامی مبارکپور ہند سے شائع ہوچکی تھیں تویہاں تک کے تقابل اور کام میں بھی اسی نسخہ کو معیار بنایا گیا ہے اس کے بعد
کتاب الایمان سے آخرکتاب تک کا مواد مخطوطے کی
شکل میں تھا لہذا اس کا تقابل مخطوطے سے کیا گیا ہے۔
صحتِ
متن کیلئے حتی المقدور کوشش کی گئی ہے، اس میں صحتِ عبارت کے ساتھ ساتھ فقہی صحت
کو بھی ملحوظ رکھا گیا ہے۔ فارسی عبارتیں ماہرین سے چیک کروائی گئی ہیں، اور دیگر
فنی ابحاث مثلاً کتاب الصلوۃ میں جہاں علم توقیت کے حوالے سے گفتگو آئی ہے وہاں
درجہ اور دقیقہ وغیرہ میں علم توقیت کے ماہرین سے بھی مدد لی گئی ہے۔
(4)تعریب (Arabic Translation):
جہاں کہیں
اردو یا فارسی عبارتیں آئی ہیں ان کی عربی بھی بنائی گئی ہے۔
(5)تراجم (Books Intro. & Persons
Biography):
جہاں
کہیں امام اہلسنت نے کسی شخصیت یا کتاب کا نام ذکر کیا ہے تو ان کا مختصر تعارف
بھی کردیا گیا ہے اسی طرح کتاب کے مصنف کا نام ، اس کتاب کا موضوع وغیرہ بیان
کردیا گیا ہے۔
(6)فتاویٰ رضویہ:
اس
کتاب کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ فتاویٰ رضویہ میں جہاں کہیں اعلیٰ حضرت علیہ
الرحمہ نے
تنویر الابصار، در مختار یا رد المحتار کی کسی عبارت پر کوئی کلام فرمایا ہے۔ اسے مکمل تلاش اور چھان بین کے بعد شامل کردیا
گیا ہے البتہ اصل حواشی اور فتاویٰ رضویہ کے اضافہ جات میں فرق کو بھی ملحوظ رکھا
گیا ہے۔
(7)فہارس:(Indexes)
اس
کتاب کی ایک انفرادیت یہ بھی ہے کہ اس میں 9 طرح کی فہرستیں بنائی گئی ہیں جنہیں
آپ کتاب میں ملاحظہ کرسکتے ہیں۔
علماء
ومفتیانِ کرام بالخصوص تخصص فی الفقہ کےاسلامی بھائیوں کی سہولت کیلئے امام
اہلسنّت علیہ
الرحمہ کا
عظیم الشان رسالہ ’’ اَجْلَی الْاِعْلَام اَنَّ الْفَتْوٰی مُطْلَقًا عَلٰی
قَوْلِ الْاِمَام ‘‘ کو
تحقیق وتخریج کے ساتھ پہلی جلد میں شامل کیا گیا ہے، بحمد اللہ اب یہ رسالہ علیحدہ بیروت سے بھی شائع ہوچکا ہے۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کی اس
کاوش کو علمائے کرام کی طرف سے خوب سراہا
گیا اور اس پر تحقیقی کام کرنے والوں کو
دعاؤں سے نوازا گیا۔ اسی کی برکت ہے کہ امام اہلسنّت رحمۃ اللہ علیہ کی غیر مطبوعہ تصانیف پر تحقیقات کا سلسلہ جاری
ہے اور اس وقت اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ کے فقہِ حنفی کی مشہور کتاب ’’ہدایہ‘‘ اور اس کی شروحات (فتح القدیر، عنایہ، کفایہ اور حاشیہ چلپی) پر لکھے گئے حواشی پر مندرجہ بالا انداز پر کام کرکے طباعت
کیلئے بیروت روانہ کردیا گیا ہے جو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ عنقریب شائع ہوجائے گی، آخر میں اخلاص وقبولیت
کیلئے دعاجو ہوں اوردعاگو ہوں کہ اللہ کریم اس چمن اور اس کے نگہبان شیخ طریقت امیر اہلسنّت حضرت علامہ
محمد الیاس عطار قادری اور جملہ علما ومشائخ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا سایہ اور شفقتیں تادیر قائم ودائم رکھے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم